بھوپال (یو این آئی) فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی شاندار کارکردگی اور کرتب نے تاریخی جھیل کے ارد گرد جمع ہوئے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پرمجبور کردیا۔ فضائیہ کی طرف سے یہاں منعقد پروگرام میں تاریخی بڑی جھیل کو مرکز میں رکھ کر بھوپال کے آسمان میں لڑاکا طیارے سکھوئی 30، میراج 2000، جیگوار اور تیجس نے قلابازیاں دکھائیں۔ طیاروں کی گرجدار آواز سے شہر کا آسمان گونج اٹھا۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے دوران فضائیہ کی مشہور سوریاکرن ایروبیٹک ٹیم نے آسمان پر شاندار نظارے پیش کئے۔
#91st_Air_Force_Anniversary#Bhopal #Bhojtal_Lake #Air_Display_Practice#SU_30s in a Trishul Manoeuvre
— CAC, IAF (@CAC_CPRO) September 28, 2023
The Majestic #Suryakirans over Bhojtal Lake, Bhopal
Aerial refuelling prowess of #IAF#HarKaamDeshKeNaam pic.twitter.com/3OMgX5AYXN
اس کے علاوہ چنوک اور دیگر آرمی ہیلی کاپٹروں نے بھی جھیل کے گرد پرفارم کر کے شائقین کو محظوظ کیا۔ لڑاکا طیاروں نے شہر کے آسمانوں میں غوطہ لگانے کی پرفارمنس کے ساتھ ہی مختلف قسم کی قلابازیاں دکھائیں۔ شہر میں لڑاکا طیاروں کی بے مثال پرفارمنس کودیکھنے کے لیے ایک بڑا ہجوم جمع تھا اور تقریباً ایک گھنٹے تک سب کی نظریں آسمان پر جمی رہیں۔ پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
تقریب میں بطورمہمان خصوصی گورنر منگو بھائی پٹیل کے علاوہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ آج کے مظاہرے سے قبل فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ تین چار دنوں کے دوران یہاں پریکٹس بھی کی تھی۔