لکھنؤ: مولانا آزاد میموریل اکادمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی و ایشو کے جنرل سیکرٹری محمد خالد آج نشاط ہاسپٹل میں سخت نگہداشت میں زیر علاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری ماہر قا نون جناب ظفر یا ب جیلانی کی عیادت کے لیے نشاط ہاسپٹل پہنچے ۔ جہاں ان کے چھوٹے بھائی سنیر صحافی مسعود جیلانی و ان کے صاحبزادہ انس جیلانی سےملاقات کر ان کی خیریت دریافت کی ۔ انھوں نے کہا بھائی صاحب اب پہلے سے کافی بہتر ہیں ۔ علاج سے افاقہ ہوا ہے ۔ڈاکٹر صاحباں نےاپ انھیں وینٹیلیٹر سے ہٹا کر آی سی یو میں ہی مینول پر رکھا ہے ۔ سینہ میں کنجکشن کے سبب سانس لینے میں دشواری اور آکسیجن کالیول کافی کم ہورہا تھا اس لیے انھیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرانا پڑا ۔ الحمد اللہ پہلے سے بہتر ہیں ۔لوگوں سے ملنے اور عیادت کرنے کی ڈاکٹر نے ابھی اجازت نہیں دی ہے۔ اس لیے انہوں نے سبھی لوگوں سے دعا کی درخواست کی ھے ۔ محمد خالد و ڈاکٹر عبد القدوس ہاشمی نے ائمہ مساجد و لوگوں سےاپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز میں انکی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں ۔۔