لکھنؤ:ہندوستانی عوام پارٹی کے قومی صد ر مولانا قاری محمد احمد صفوی نے اڑیسہ کے بالا سور میں ہو ئے ٹرین حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کر تے ہو ئے متاثرین کو کینڈل مارچ نکال کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد احمد صفوی نے کہا اڑیسہ کے بالا سور میں ہوا ٹرین حادثہ ایک عظیم سانحہ ہے جہاں ٹرین حادثہ میں ایک ساتھ ہزاروں لوگ لقمہ اجل ہو گئے ۔متوفین کے لواحقین سے جتنی بھی ہمدردی کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا یہ وقت سیاست کا نہیں ہے اس وقت سب سے بڑی ضرورت مدد کی ہے ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شامل ہونے کا وقت ہے ۔ اورجس سے جو ہو سکے مدد کے لئے آگے بڑھیں ۔ہندوستانی عوام پارٹی کے قومی صدر مولانا قاری محمد صفوی کی قیادت میں آج بالال گنج سے رومی گیٹ تک کینڈل مارچ نکال کر اڑیسہ کے بالا سور میں ٹرین حادثہ کے شکار متائثرین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر خصوصی طور سے رضوان اللہ صدیقی ،ہردیش سریواستو،محمد اسد قصارعرف راجو،مہک رضوی،بیلا دھانک ، سنگیتا کشیپ،سلطان، شان چچا،راہل، شیوم ، سرون،محمد جان،عائشہ، امین ،عمیر، زفر،شانو،انکر، سنگیتا دھانک وغیرہ مو جود تھے ۔