لکھنؤ:((پریس نوٹ )مشہور تنظیم نیوز براڈکاسٹر گلڈ نے میزائل مین اور ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی آٹھویں برسی پر حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے کونسل آف سورج کنڈ پارک میں واقع شعبہ کے ڈائریکٹر انل یادو کی سائنس اور ٹیکنالوجی، اتر پردیش گورنمنٹ کمپلیکس، ڈالی گنج کی خصوصی موجودگی میںتنظیم کے عہدیداران بالخصوص تنظیم کے نائب صدر انور عالم اور جنرل سیکریٹری مجیب الرحمان، سیکریٹری ظفر الحسن صدیقی نے ماحولیات کو بچانے کے مقصد سے پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انل یادو نے کہا کہ آج ماحولیاتی عدم توازن کی سب سے بڑی وجہ بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی ہے۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی سے تحریک لے کر ملک کے نوجوانوں کو ماحول کو بچانے میں اہم رول ادا کرنا چاہیے۔سی ایس ٹی یوپی ڈپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر راجیش ڈکشٹ نے ماحولیات کو بچانے کے لیے تنظیم کی طرف سے چلائے جا رہے شجر کاری کی تعریف کی اور اپنے محکمے میں اہم تعاون کرنے کا یقین دلایا۔درخت لگانے کے پروگرام میں صلاح الدین شیبو ایڈوکیٹ، عمران خان، طارق سلیم، شاہانہ خان، اجے گپتا، محمد شعیب، سید سہیل انور، فیروز خان پنکج سریواستو وغیرہ موجود تھے۔