چنئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے پیر کو اعلان کیا کہ پہلے انسان بردار خلائی پرواز مشن کے حصے کے طور پر پہلی بغیر پائلٹ کے فلائٹ ٹیسٹ وہیکل اباؤٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی1) کو21 اکتوبر کو آندھرا پردیش سے لانچ کیا جائے گا۔یہ سری ہری کوٹا کے اسپیس پورٹ سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ مجموعی طور پر گگنیان پروگرام میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اسرو نے کہاکہ "ٹی وی-ڈی1 ٹیسٹ فلائٹ 21 اکتوبر کو ایس ڈی ایس سی-ایس ایچ اے آر، سری ہری کوٹا، آندھرا پردیش سے صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے کے درمیان طے ہے۔ ٹی وی-ڈی1 ٹیسٹ فلائٹ کرو اسکیپ سسٹم کی کارکردگی کو ظاہر کرے گی۔اسرو کے مطابق یہ ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ مجموعی طور پر گگنیان پروگرام کے لیے فلائٹ ٹیسٹنگ کے لیے تقریباً مکمل نظام کو مربوط کر دیا گیا ہے۔ کریو ماڈیول اسکیپ سسٹم کا بغیر پائلٹ ٹیسٹ فلائٹ مشن اسرو کے سب سے بھاری راکٹ ایل وی ایم3 کا استعمال کرتے ہوئے کیا جائے گا۔اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہاکہ "ایس ڈی ایس سی-ایس ایچ اے آر رینج میں کریو اسکیپ سسٹم میں ابورٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی1) فلائٹ ٹیسٹ وہیکل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔”