ادئے پور : وزیر اعلیٰ راجستھان اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں معذوروں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے عزم کیساتھ کام کر رہی ہے ۔ گہلوت نے پیر کو ہیرنماگاری سیکٹر-4 میں ادے پور کے نارائن سیوا سنستھان کے ذریعہ مصنوعی اعضاء کی پیمائش اور تقسیم کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ بجٹ میں جے پور میں بابا امتے دیویانگ یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے معذوروں کو ٹیکس میں بہت سی رعایتیں دی ہیں۔یہاں دیویانگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تقریب میں کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں معذور افراد بہت سے مضامین سیکھ رہے ہیں۔