ممبئی،14ستمبر(یو این آئی) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ان کی فلم جوان دیکھنے کے لئے سونی رازدان اور ان کے شوہر مہیش بھٹ کا شکریہ ادا کیاہے۔
سونی رازدان نے سوشل میڈیا پر مہیش بھٹ کے ساتھ ایک تصویر کی، جس میں انہیں ایک تھیئٹر میں بیٹھے اور سیلفی کے لئے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ سونی نے لکھا، مجھے نہیں پتہ کہ کتنے سالوں کے بعد ہم دونوں مووی دیٹ پر فلم جوان دیکھنے کے لئے گئے۔ یہ شاندار فلم ہے، دل خوش ہو گیا۔ شاہ رخ خان ہر فلم کے ساتھ اور بھی حیرت انگیز ہو جاتے ہیں۔ بہت بہت مبارکباد۔شاہ رخ خان نے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا، شکریہ میڈم، سر کو بھی میرا سلام۔ اب میں جلد ہی مزید فلمیں کروں گا تاکہ آپ لوگ اکثر ایسی ڈیٹ پر جاسکیں۔ لو یو۔