جمعہ, مئی 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

سچن تندولکر اب الیکشن کمیشن کے لیے بیٹنگ کریں گے

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 23, 2023
in خاص خبریں
0
سچن تندولکر اب الیکشن کمیشن کے لیے بیٹنگ کریں گے
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے ‘نیشنل آئیکون’ کے طور پر ووٹروں کو واقف اور بیدار کرنے کے لیے ایک نئی اننگز کا آغاز کیا۔الیکشن کمیشن نے لیجنڈری کرکٹر اور بھارت رتن تندولکر کے ساتھ تین سالہ ایک معاہدہ ( ایم او یو )پر دستخط کئے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر انوپ چندرا اور ارون گوئل موجود تھے۔یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں تندولکر نے کہا کہ ہندوستان جیسی متحرک جمہوریت میں نوجوانوں کی آبادی قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں ہندوستانی ٹیم کے لیے جو دل ‘انڈیا انڈیا’ کے نعرے سے دھڑکتے ہیں، وہ بھی ہماری قیمتی جمہوریت کو آگے لے جانے کے لیے اسی طرح دھڑکیں گے۔سچن نے کہا کہ اسٹیڈیموں کے ہجوم سے لے کر پولنگ بوتھ پر بھیڑ جمع کرنے تک قومی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے سے لے کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے وقت نکالنے تک ہم جوش اور جذبے کو برقرار رکھیں گے۔ جب ملک کے کونے کونے سے نوجوان انتخابی جمہوریت میں بڑی تعداد میں حصہ لیں گے تو ہم اپنے ملک کا ایک خوشحال مستقبل دیکھیں گے۔یہ تعاون نوجوانوں کی آبادی کے ساتھ تندولکر کے منفرد اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے تاکہ ووٹر کی شرکت میں اضافہ ہو، خاص طور پر سال 2024 میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے دوران لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے الیکشن کمیشن کا مقصد شہریوں، خاص طور پر نوجوانوں اور شہری آبادی کو انتخابی عمل کے قریب لانا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ تندولکر نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کی ایک مشہور شناخت ہیں۔ ا ن کے پاس ایک وراثت ہے جو ان کی کرکٹ کی صلاحیت سے کہیں زیادہ پھیلی ہوئی ہے۔ مسٹر کمار نے کہا کہ ان کا شاندار کیریئر بہترین کارکردگی، ٹیم ورک اور کامیابی کے انتھک جستجو کے تئیں ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اثر و رسوخ کھیلوں سے بہت آگے ہے، وہ ووٹر ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے ایک مثالی انتخاب ہیں ۔
اس اشتراک کے تحت تندولکر مختلف ٹی وی پروگراموں اور ڈیجیٹل مہمات وغیرہ میں ووٹر بیداری کو فروغ دیں گے۔ اس کے ذریعے وہ ووٹ کی اہمیت اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اس کے کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
پروگرام کے دوران نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے طلباء نے جمہوریت کی مضبوطی میں ووٹ کی اہمیت پر ایک متاثر کن خاکہ بھی پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز ہندوستانیوں کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے تاکہ ووٹروں کو جمہوریت کے تہوار میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ پچھلے سال کمیشن نے مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون کے طور پر تسلیم کیا تھا۔ اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی، عامر خان اور میری کوم جیسے تجربہ کار مایہ ناز کھلاڑی سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے نیشنل آئیکون رہے ہیں۔

Tags: 'نیشنل آئیکون'الیکشن کمیشنسچن تندولکر
ShareTweetSend
Previous Post

تاریخی لمحہ ۔۔۔ چندریان -3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ

Next Post

چندریان -3 کی کامیابی ہر ہندوستانی کی اجتماعی کامیابی :کھڑگے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کانگریسی  نظریہ کی حفاظت کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا:کھڑگے

چندریان -3 کی کامیابی ہر ہندوستانی کی اجتماعی کامیابی :کھڑگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In