ممبئی (یواین آئی) بالی ووڈ اور ٹی وی کے معروف اداکار ریو کپاڈیا کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔08 جون 1957 کو پیدا ہونے والے ریو کپاڈیا نے اپنے فلمی کیریئر میں شاہ رخ خان، عامر خان جیسے کئی ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ ریو کپاڈیا نے ہیپی نیو ایئر، مردانی، دل چاہتا ہے، چک دے انڈیا جیسی کئی بہترین فلموں میں کام کیا۔ ریو کپاڈیا ٹی وی سے بھی وابستہ رہے اور یہاں بھی اپنی الگ پہچان بنائی۔ انہوں نے سپنے سوہنے لڑکپن کے جیسے مشہور سیریل میں کام کیا۔ریو کپاڈیا کو آخری بار زویا اختر کی ویب سیریز ‘میڈ ان ہیون 2’ میں دیکھا گیا تھا۔ ریو کپاڈیا کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ماریہ اور دو بچے امان اور ویر ہیں۔ ریو کپاڈیا کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر ہے۔ ریو کپاڈیا کے مداح بھی ان کے انتقال کی خبر سے صدمے میں ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
08 جون 1957 کو پیدا ہونے والے ریو کپاڈیا نے اپنے فلمی کیریئر میں شاہ رخ خان، عامر خان جیسے کئی ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ ریو کپاڈیا نے ہیپی نیو ایئر، مردانی، دل چاہتا ہے، چک دے انڈیا جیسی کئی بہترین فلموں میں کام کیا۔ ریو کپاڈیا ٹی وی سے بھی وابستہ رہے اور یہاں بھی اپنی الگ پہچان بنائی۔ انہوں نے سپنے سوہنے لڑکپن کے جیسے مشہور سیریل میں کام کیا۔
ریو کپاڈیا کو آخری بار زویا اختر کی ویب سیریز ‘میڈ ان ہیون 2’ میں دیکھا گیا تھا۔ ریو کپاڈیا کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ماریہ اور دو بچے امان اور ویر ہیں۔ ریو کپاڈیا کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی لہر ہے۔ ریو کپاڈیا کے مداح بھی ان کے انتقال کی خبر سے صدمے میں ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔