ممبئی: آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما اور رضا اکیڈمی کا وفد پچھلے دنوں 27 فروری سے آج تک مسلسل ترکی کے مختلف شہروں میں جو زلزلہ سے متاثرہ علاقے ہیں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہے ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے حطائے شہر رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب نے نہایت ہی روح فرسا خبر بتائی کے ہم لوگ متاثرہ لوگوں میں راحتی اشیاء تقسیم کر رہے تھے دراثنا جب نماز کا وقت ہوا تو ہم نے پانی مانگا کہ وضو کر کے نماز پڑھ لیں تو جواب ملا کہ آپ وضو کی بات کرتے ہیں ہم لوگوں کے پاس تو پینے کا بھی پانی نہیں ہے۔ چنانچہ نوری صاحب نے بتایا ہم لوگوں نے تیمم کرکے نماز ادا کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد وفد کے سارے لوگوں کو متوجہ کرکےکہا جن چیزوں کی ضرورت بروقت درکار ہے اسے پہلے مہیا کرائی جائے اسی ناگفتہ بہ علاقے حطائے سے نوری صاحب نے مسلمانوں سے اپیل دہرائی کہ میڈیا، سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذریعے ترکی اور سیریا میں نقصانات کا جو اندازہ لگایا جا رہا ہے اس سے کہیں زیادہ نقصانات ہم ماتھے کی نگاہوں سے دیکھ رہے ہے ہم اپنی قوم سے اپیل کرتے ہے کہ اس مشکل ترین گھڑی میں مسلمان اپنے بھائیوں کی امداد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جس سے جو بن پڑے ان کا تعاون کریں۔ مقامی لوگوں کے کہنے کےمطابق ترکی حکومت نے ہر طرح کی ذمہ داری لیتے ہوئے سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے مگر بروقت ان لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں۔
رضا اکیڈمی اور آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء نے صرف متاثرہ علاقوں میں ریلیف ہی کا کام نہیں کیا بلکہ اپنے ملک بھارت کا امن، شانتی، بھائی چارہ اور محبت کا پیغام بھی ترکیہ اور سریائی بھائیوں تک پہنچایا اور یہ یقین دلایا مشکل کی اس گھڑی میں بھارت کا مسلمان آپ کے ساتھ کھڑا ہے گویا شہزادہ مخدوم سمنان معین المشائخ حضرت سید معین میاں صاحب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی رضا اکیڈمی دونوں ملکوں کے درمیان امن اور شانتی کے پیامبر کا رول بھی ادا کر رہے ہیں جہاں بھی ریلیف تقسیم کرتے ہیں ملکی پرچم چھوٹے چھوٹے بچے لہرا کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ رضا اکیڈمی کا وفد اپنے وطنی تشخص کے ساتھ ریلیف کے کام میں مصروف ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی میں ابھی بھی زلزلے کے جھٹکے آتے رہے ہیں ایسے ہی ایک علاقے سے جب رضا اکیڈمی کے وفد کا دورہ ہوا تو وہاں پر باضابطہ طور پر حضرت سید معین میاں صاحب نے اذان دی اور خصوصی دعاء فرمائی اب تک رضا اکیڈمی نے استنبول، غازیان ٹیپ، ادیامن، نوردگ، اصلاحیہ، حطائے، سریا سرحد، کارامن مارش کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف تقسیم کر چکے ہیں۔