بلیا (یو این آئی) بہار کے دیہی ترقی کے وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے اتر پردیش کے انچارج شراون کمار نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات بھگوان رام اور ہنومان بی جے پی کے کام نہیں آئیں گے ملک سے بی جے پی صاف ہوجائے گی۔پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ڈاک بنگلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا “اس بار بھگوان ہنومان اور رام بھارتیہ جنتا پارٹی کے کام کا نہیں آئیں گے۔ اس بار ملک سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔ بھگوان جانتے یہ جعلی لوگ ہیں، یہ صرف الیکشن کے وقت ہماری پوجا کرتے ہیں اور جب الیکشن ہوتے ہیں تو اپنا مشن چلاتے ہیں، اس لیے اس بار ان کا مشن چلانے والوں کی خیر نہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ این سی پی لیڈر شرد پوار اپوزیشن الائنس انڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور اپنی پوری طاقت اور محنت سے بی جے پی کا صفایا کرنے کے 2024 کے مشن میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ بہار کے سی ایم نتیش کمار پھول پور سیٹ سے الیکشن لڑیں، لیکن خود نتیش کمار نے اس سلسلے میں کبھی اپنی رائے ظاہر نہیں کی اور نہ ہی ہماری پارٹی نے کوئی رائے ظاہر کی ہے۔آئندہ انتخابات میں اتر پردیش میں سیٹوں کی تقسیم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں پالیسیوں کا فیصلہ کیا جائے گا، اس کے بعد سیٹوں کی تال میل اور تقسیم کا فیصلہ کیا جائے گا اور جے ڈی یو اتر پردیش میں مضبوطی سے انڈیا اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑیں گی۔بھوپیش بگھیل کی طرف سے راہل گاندھی کو اپوزیشن کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خواہش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی ایک ہی خواہش ہے کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا کی حکومت بنے۔ اس کے لئے نتیش کمار بی جے پی کے مخالف نظریہ کی پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی وزیراعظم بننے کی کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے۔اپوزیشن کی حکومت بننے کے بعد لالو پرساد یادو کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف سازش کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ان کی تحقیقات کی جائیں گی اور سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، چاہے وہ پارٹی ہوں یا اپوزیشن کے لوگ۔