بارہ بنکی( پریس ریلیز ) سماجوادی پارٹی کے اقلیتی ریاستی صدر شکیل احمد ندوی نے ودھان سبھابارہ بنکی کے باشندے قیوم پردھان کو اقلیتی ریاستی سکریٹری مقرر کیا، جو سماج وادی پارٹی کے سر گرم رکن ہیں، اس کے پیش نظر پارٹی نے ایک فعال رکن کا انتخاب کر کے اپنے خیالات کو واضح کر دیا ہے۔ امیدجتائی گئی کہ قیوم پردھان پارٹی کی مضبوطی اور اس کی توسیع کیلئے بھر پور کوشش کریں گے اور پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک لے جانے کیلئے کام کریں گے، خاص کر سماجوادی پارٹی نے جو کام کیا ہے اس کو عوام تک پہنچانے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ ان کے انتخاب پر ضلع کے سماجوادی کارکن، ملی تنظیموں کے ذمہ داران خصوصاً گوروراوت، راجو راجیش ایم ایل سی، مولاناطارق سماجی کارکن، مولانافاروق، اسلم قریشی،مختار، معراج پردھان ،انشومان یادو، حفیظ بھٹی سابق چئیرمین بارہ بنکی وغیرہ نے ان سے ملکر انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قیوم پردھان نے کہا سماجوادی حکومت کے اقتدار میں آنے پر اقلیتوں کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور پوری کوشش کی جائے گی ان کے مسائل حکومت کے سامنے پیش کر کے ان کو حل کرایا جائے۔
واضح ہو قیوم پردھان جیسے سرگرم لیڈر کو موقع دینے سے ایس پی کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے اور اسی جوش و جذبے سے نو جوانوں کو پارٹی میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔ قیوم پردھان ان تمام کارکنوں کیلئے رول ماڈل ہیں جو سماجوادی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ اخیر میں قیوم پردھان نے اقلیتی ریاستی صدر شکیل احمد ندوی کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہامشن 2024کیلئے ایک یونٹ کے طورپر کام کرنے کاخاکہ تیار کرنا ہمارا پہلا کام ہوگا۔ہمیں سماجواد کو گھر گھر پھیلاناہے اسی کے لئے جدوجہدکرنی ہے۔