لکھنو: ملک و ملت کی موجودہ صورتحال میں فقیہ العصر مولانا خالد سیف اللّٰه رحمانی کا انتخاب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی صدارت کے لئے نہایت موزوں و مناسب ہے ، مولانا کی شخصیت ملت کے تمام حلقوں میں قابل قدر و احترام ہے ، دیار ہند میں سرمایہ ملت کی نگہبانی کا عظیم فریضے کی انجام دہی کے لئے اراکین عاملہ نے باتفاق رائے جو انتخاب کیا ہے وہ یقینا لائق تحسین ہے
درج بالا خیالات کا اظہار لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی محمد علی نعیم رازی نے کیا ۔مولانا رازی لکھنؤ ائیرپورٹ پر حضرت صدر محترم کا استقبال کررہے تھے۔مولانا رازی نے صدر بورڈ کو گلدستہ پیش کرکے تہنیت پیش کی ۔اس موقع پر احباب فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا خالد اعظمی ندوی ،دارالعلوم فرنگی محل کے ترجمان مولانا نعیم الرحمن صدیقی ، یوتھ آف پیس فاؤنڈیشن کے سکریٹری سید محمد انس ، مولانا محمد ندیم ندوی ، حافظ محمد ابراہیم اور عیاض الدین نے حضرت مولانا کی گلپوشی کرکے استقبال کیا ۔