غزه: فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتية نے سوموار کو مغربی ممالک پر غزہ میں اسرائیل کو ’لائسنس ٹو کل‘ کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوموار کو فلسطینی اتھارٹی کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ’ہم قابض (اسرائیلی) رہنماؤں کے منہ سے زمینی حملے کا سن رہے ہیں جس کا مطلب ہے مزید جرائم، مظالم اور جبری بے دخلی۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ان بیانات کی مذمت کرتے ہیں جن کا مطلب ہے اسرائیلی کو قتل کے لیے کھلی چھوٹ اور سیاسی حمایت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ غزہ میں مزید قتل عام اور تباہی کر سکے۔‘