نئی دہلی 🙁 پریس ریلیز ) میڈیکل سروس سوسائٹی نے الشفاء ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے تعاون سے ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ اور اس کے علاج کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مفت چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس کے تحت تقریباً 200 لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی روک تھام، علامات اور علاج کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفت چیک اپ اور کنسلٹینسی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر میڈیکل سروس سوسائٹی کے کو کو آرڈینیٹر سادات انور نے بتایا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ مختلف مواقع پر صحت بیاری مہم کے ذریعے لوگوں کو بیدار کریں.
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ ریگولر ہیلتھ چیک اپ نہی کراتے جس کی وجہ سے اچانک بڑی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں، ریگولر چیک اپ سے خطرات کم ہوجاتے ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ الشفا ہاسپٹل کی شراکت داری سے جامعہ نگر کے لوگوں کی صحت جانچ کے پروگرام چلاتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں مفت کینسر چیک اپ کے کیمپ ہوا تھا جس میں بڑی تعداد میں جامعہ نگر کے لوگ شریک ہوئے.