بدھ, اکتوبر 4, 2023
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ایران میں مہسا امینی کی برسی کے موقع پر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

expresshindustan by expresshindustan
ستمبر 17, 2023
in خاص خبریں
0
ایران میں مہسا امینی کی برسی کے موقع پر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران: ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کردنژاد مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران میں پاسداران انقلاب سے وابستہ نیم فوجی ملیشیا بسیج کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایرنا’ کے مطابق جنوبی صوبہ فارس کے شہر نورآباد میں بسیج کے گارڈز پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ’شہید‘ اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے نے فوری طور پر حملہ آوروں کی شناخت یا فائرنگ کے محرکات کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فارس کی انٹیلی جنس، سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔دریں اثناء سپاہ پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں ’’فسادات اور توڑ پھوڑ کی کوششوں‘‘کے الزام میں دُہری شہریت کے حامل ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پاسداران نے مشتبہ شخص کی شناخت یا اس کی دوسری قومیت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ایرنا کے مطابق ہفتے کے روز حکام نے متعدد گروپوں کو ’افراتفری پھیلانے کی منصوبہ بندی‘ اور ‘دشمن میڈیا’ کی خدمت کے لیے مواد تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ زیادہ تر گرفتاریاں متوفیہ مہسا امینی کے آبائی صوبہ کردستان اور ایران کے شمال مغرب اور جنوب میں کی گئی ہیں۔نیم سرکاری مہرنیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے دیگر افراد کو شمال مشرقی صوبہ شمالی خراسان سے فسادات بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔مرکزی شہر اصفہان میں حکام نے امینی کی برسی کے موقع پر’’رائے عامہ کواُکسانے‘‘ کی کوشش پر’’97 افراد کی شناخت‘‘کی ہے اور انسٹاگرام کے 15 پیجز کو بلاک کردیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال 16 ستمبر کو ایران میں خواتین کے لیے نافذالعمل سخت ضابطہ لباس کی مبیّنہ خلاف ورزی کے الزام میں تہران کی اخلاقی پولیس نے بائیس سالہ مہسا امینی کو گرفتارکیا تھا اور تین روز بعد ان کی پولیس کی حراست ہی میں موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کے ردعمل میں ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
ایران کے مختلف شہروں میں کئی ماہ تک مظاہرے جاری رہے تھے اور ان کے دوران میں تشدد کے واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکار بھی شامل تھے اور ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تہران نے غیر ملکی حکومتوں اور ’دشمن میڈیا‘ پر ان ‘فسادات’ کو بھڑکانے کا الزام عاید کیا تھا۔

Tags: ایرانفائرنگمہسا امینی
ShareTweetSend
Previous Post

اسٹالن نے 19 کیمپوں میں سری لنکا کے تملوں کو 1,591 مفت گھر تقسیم کئے

Next Post

پارلیمان کا خصوصی اجلاس شروع،خواتین ریزرویشن بل کے حوالے سے احتجاج

expresshindustan

expresshindustan

Next Post
اپوزیشن پارلیمنٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے معاملے پر حکومت کو گھیرے گی

پارلیمان کا خصوصی اجلاس شروع،خواتین ریزرویشن بل کے حوالے سے احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • 85.8k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

اگست 13, 2022
سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

اگست 13, 2022
قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

ستمبر 11, 2022
شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

اکتوبر 4, 2022

كل ما تحتاجه في هذه الحياة هو الجهل والثقة، ثم النجاح هو بالتأكيد.

0

هذا الانتصار القلق الطبيعي سوف تصبح جزءا من الروتين اليومي الخاص بك

0

تلبية المرأة الذي يجعل المستهلكين المقاطعة كبيرة مرة أخرى

0

يقوم تويتر بتعديل الفيديو مرة أخرى، مع إضافة مشاهدات لبعض المستخدمين

0
تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

اکتوبر 4, 2023
بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

اکتوبر 4, 2023
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کی ملک بدری کا فیصلہ

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کی ملک بدری کا فیصلہ

اکتوبر 4, 2023
عتیق کے دو نابالغ بیٹوں کی رہائی پرچائلڈ ویلفیئر کمیٹی غور کرے:عدالت عظمیٰ

عتیق کے دو نابالغ بیٹوں کی رہائی پرچائلڈ ویلفیئر کمیٹی غور کرے:عدالت عظمیٰ

اکتوبر 4, 2023

حالیہ خبریں

تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

اکتوبر 4, 2023
بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

اکتوبر 4, 2023

Categories

  • Uncategorized
  • آئینہ شہر
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الألعاب
  • بزم شمال
  • بزنس
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • جی -20 کانفرنس
  • حادثہ
  • خاص خبریں
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • فن فنکار
  • قوس قزح
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم

Tags

احتجاج اسرائیل افغانستان اقوام متحدہ الولايات المتحدة الامريكانية امریکہ ایران اے ایم یو بارش برطانیہ بنگلہ دیش بھارت جوڑو یاترا بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ خواتین دہلی راہل راہل گاندھی روس سعودی عرب سپریم کورٹ ضمانت طالبان عدالت عظمیٰ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی عمران خان فائرنگ لکھنؤ مستقبل الأخبار مسلمان ممبئی منی پور مودی مہاراشٹر پاکستان چین کانگریس کرناٹک کشمیر گجرات ہماچل پردیش ہندوستان یوکرین
  • ہوم
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • آئینہ شہر
  • افکارِ جہاں
  • ہمارے بارے میں
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

No Result
View All Result
  • ہوم
  • أخبار
    • خاص خبریں
    • بزم شمال
    • خصوصی پیشکش
    • دیار وطن
  • اخبارجہاں
  • آئینہ شہر
  • افکارِ جہاں
  • ہمارے بارے میں
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In