پیر, مئی 19, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فن فنکار

نانا پاٹیکر 72 سال کے ہوئے

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 1, 2023
in فن فنکار
0
نانا پاٹیکر 72 سال کے ہوئے
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یو این آئی) بزرگ بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر آج 72 برس کے ہو گئے۔نانا پاٹیکر عرف وشواناتھ پاٹیکر 01 جنوری 1951 کو ممبئی میں ایک متوسط ​​مراٹھی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد دنکر پاٹیکر ایک پینٹر تھے۔ نانا نے ممبئی کے جے جے اسکول آف آرٹس میں تعلیم حاصل کی۔ اس دوران وہ کالج کے زیر اہتمام ڈراموں میں حصہ لیا کرتے تھے۔ ناتا پاٹیکر کو اسکیچنگ کا بھی شوق تھا اور وہ مجرموں کے اسکیچ بنا کر ممبئی پولیس کو ان کی شناخت کے لیے دیتے تھے۔نانا نے اپنے سینی کیرئیر کا آغاز سال 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گمن’ سے کیا تھا لیکن اس فلم میں ناظرین نے انہیں نوٹس نہیں کیا۔ اپنے وجود کی تلاش میں نانا کو فلم انڈسٹری میں تقریباً آٹھ سال تک جدوجہد کرنی پڑی۔ فلم ‘گمن’ کے بعد جو بھی کردار ملا اسے قبول کرتے چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے گدھا بھالو شیلا جیسی کئی معمولی فلموں میں کام کیا، لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی۔ نانا پاٹیکر نے 1984 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آج کی آواز’ میں بطور اداکار راج ببر کے ساتھ کام کیا۔ یہ فلم پوری طرح راج ببر پر مرکوز تھی، اس کے باوجود نانا اپنا کردار نبھا کر اپنی اداکاری کی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت نہیں ہوئی۔
نانا پاٹیکر کو ابتدائی کامیابی دلانے میں پروڈیوسر ڈائریکٹر این چندرا کی فلموں کا بڑا ہاتھ رہا۔ انہیں پہلا بڑا بریک فلم ‘انکش’ (1986) سے ملا۔ اس فلم میں نانا پاٹیکر نے ایک بے روزگار نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو کام نہ ملنے پر سماج سے ناراض ہوتا ہے اور الٹے سیدھے راستے پر چلتا ہے، نانا پاٹیکر نے اپنے کردار کو اتنے خلوص سے نبھایا کہ شائقین آج بھی اس کردار کو فراموش نہیں کر سکے ہیں۔ اسے محض اتفاق ہی کہا جائے گا کہ این چندرا نے اس فلم سے بطور پروڈیوسر اور ہدایت کار اپنے سینی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سال 1987 میں نانا پاٹیکر کو این چندرا کی ہی فلم ‘پرتیگھات’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اگرچہ پوری فلم اداکارہ سجاتا مہتا پر مبنی تھی، لیکن نانا نے اس فلم میں ایک پاگل پولیس اہلکار کا چھوٹا سا کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
سال 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پرندا’ کا شمار نانا پاٹیکر کے سینی کیرئیر کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔ ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں نانا پاٹیکر نے ایک ذہنی طور پر خراب لیکن انڈر ورلڈ کے بے تاج بادشاہ کا کردار ادا کیا جو غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے سے نہیں ہچکچاتا۔ نانا پاٹیکر اس کردار کو روکھے انداز میں ادا کر کے شائقین کی تالیاں لوٹنے میں کامیاب رہے۔1991 میں نانا نے فلم ڈائریکشن میں بھی قدم رکھا اور ‘پرہار’ کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی۔ اس فلم کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اس نے اداکارہ مادھوری دکشت کو گلیمر سے عاری کردار ادا کراکے ناظرین کے سامنے ان کی اداکاری کی صلاحیت کا ایک نیا روپ پیش کیا۔
سال 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘تیرنگا’ بطور مرکزی اداکار نانا پاٹیکر کے سینی کیریئر کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ پروڈیوسر ڈائریکٹر میہول کمار کی اس فلم میں انہیں ڈائیلاگ ڈلیوری کے بے تاج بادشاہ راجکمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن نانا پاٹیکر نے بھی اپنے مخصوص ڈائیلاگ اسٹائل سے اداکاری کے معاملے میں راجکمار کو سخت مقابلہ دے کر شائقین کو محظوظ کیا۔
سال 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘خاموشی’ میں ناظرین کو ان کی اداکاری کی ایک نئی جہت دیکھنے کو ملی۔ اس فلم میں انہوں نے اداکارہ منیشا کوئرالا کے گونگے باپ کا کردار ادا کیا۔ یہ کردار کسی بھی اداکار کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا۔ ڈائیلاگ بولے بغیر صرف آنکھوں اور چہرے کے تاثرات سے سامعین کو سب کچھ بتانا نانا پاٹیکر کی اداکاری کی ایسی مثال تھی جسے شاید ہی کوئی اداکار دہرا سکے۔سال 1999 میں نانا پاٹیکر کو میہول کمار کی فلم ‘کوہرام’ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کی نئی جہتیں دیکھنے کو ملیں۔ اس فلم میں انہیں پہلی بار سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم میں اداکاری کی دنیا کے دو ماسٹرز امیتابھ بچن اور نانا پاٹیکر کے درمیان ٹکراؤ دیکھنے کے لائق تھا۔ تاہم اس کے باوجود یہ فلم متوقع کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
نانا پاٹیکر کی اداکاری کا نیا رنگ سال 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ویلکم’ میں نظر آیا۔ اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ صرف سنجیدہ اداکاری کے قابل ہیں لیکن نانا نے زبردست مزاحیہ اداکاری کرکے ناظرین کو مسحور کردیا اور اپنے ناقدین کو ہمیشہ کے لیے خاموش کردیا اور فلم کو سپرہٹ بنادیا۔ نانا پاٹیکر کو اب تک چار مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ نانا پاٹیکر کو تین بار نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
نانا پاٹیکر کی اداکاری والی چند دیگر قابل ذکر فلموں میں ‘عوام’، ‘اندھا یودھ’، ‘سلام بامبے’، ‘تھوڑا سا رومانی ہو جائے’، ‘راجو بن گیا جنٹلمین’، ‘انگار’، ‘ہم دونوں’، ‘اگنی ساکشی’ غلام مصطفی’، ‘یشونت’، ‘یوگ پورش’، ‘کرانتی ویر’، ‘وجود’، ‘ہو تو تو’، ‘گینگ’، ‘ترکیب’، ‘شکتی’، ‘اب تک چھپن’، ‘اپہرن’ ، ‘بلف ماسٹر’، ‘ٹیکسی نمبر نو دہ گیارہ’، ‘ہیٹرک’، ‘ویلکم’، ‘راجنیتی’، ‘دی اٹیک آف 26/11’، ویلکم، ‘ویلکم بیک’ خاص ہیں۔

Tags: نانا پاٹیکروشواناتھ پاٹیکر
ShareTweetSend
Previous Post

ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ مستعفی

Next Post

ودیا بالن 44 سال کی ہوگئیں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ودیا بالن 44 سال کی ہوگئیں

ودیا بالن 44 سال کی ہوگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In