دو دنوں کے درمیان 220 کروڑسے زیادہ کی ہوئی کمائی
نئی دہلی(ہںدوستان ایکسپریس ویب ڈسک)بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘کا ڈنکا دنیا بھرمیں بج رہاہے۔عالم یہ ہے کہ صرف 2 دنوں میں اس فلم نے 220 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے بزنس کے حوالے سے ملک اور بیرون ملک دونوں دن نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے حوالے سے نیاریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 105 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسرے دن اس فلم نے 113 کروڑ سے زائد کمائے۔
کچھ میڈیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔ ذہن نشیں رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔