ہرات (یو این آئی) مغربی افغانستان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ 9 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں خبر رساں ادارے رائٹر نے اتوار کو افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارت کے حوالے سے رپورٹ کیا اطلاعات کے مطابق، قدرتی آفت کے نتیجے میں اب تک کم از کم 2,053 افراد ہلاک اور 9,240 زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے نے 1,329 مکانات تباہ ہوگئے یا ان کو نقصان پہنچایا۔میڈیا نے پہلے ہی دن میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ بتائی تھی۔ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے ہفتے کے روز کہا کہ مغربی افغانستان میں 6.4 کی شدت کے کئی زلزلے آئے۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق ہفتے کے روز افغانستان میں 6.2 شدت کے دو زلزلے آئے۔اس سے قبل ملک کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں لیکن مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بغدیس اور فراہ صوبوں سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اس لیے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
It breaks my heart to hear that 14 members of his family, including his 5-day-old child, are trapped under the rubble. A devastating earthquake has devastated countless homes in Herat, Afghanistan, claiming the lives of over 2,000 people and leaving more than 10,000 injured.… pic.twitter.com/DjCcB3kOuv
— Wazhma Ayoubi ???????? (@WazhmaAyoubi) October 8, 2023
مقامی لوگوں نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 10 منٹ پر آیا جس سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے میں کئی مکانات کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے، اس میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے امدادی اداروں کے ساتھ اپنی ضروری کوششوں کو مربوط کریں۔