سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے بتائی اس کی تفصیل
ریاض: سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں 100 سے زائد تاریخی مقامات کو اعلی معیار کے ساتھ سیاحوں اور زائرین کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت متعدد اداروں کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مکہ اور مدینہ میں 100 تاریخی مقامات کو اعلیٰ معیار کے ساتھ تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد رحمۃ للعالمین پروگرام کے مہمان زائرین اور عمرہ کرنے والوں کو مکہ اور مدینہ میں بھرپور اور ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے "پارٹنرز” پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی، جو کل شام پیر کو حیرہ کلچرل ڈسٹرکٹ میں منعقد ہوا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو ایک عظیم اعزاز سے نوازا ہے کہ یہ حرمین شریفین اور مساجد کی خدمت کر رہا ہے۔ مکہ اور مدینہ کی ایک عظیم تاریخ ہے اور تمام مسلمان اس کو جاننے کے لیے بے چین ہیں۔”
تقریب میں مکہ مکرمہ کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کے لیے ٹکٹ بک کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے اجراء کا اعلان بھی شامل تھا، جس میں غار حرا اور بقیہ سائٹس کو بھی تیار کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر الربیعہ نے خطاب کیا اور متعدد عمرہ کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔