بدھ, اکتوبر 4, 2023
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
No Result
View All Result
Home خصوصی پیشکش

کشور کمار – بالی ووڈ فلمی صنعت کا لاثانی گلوکار

expresshindustan by expresshindustan
اکتوبر 12, 2022
in خصوصی پیشکش, موسيقى
0
کشور کمار – بالی ووڈ فلمی صنعت کا لاثانی گلوکار
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یو این آئی)کشور ایک ایسے گلوکار تھے جو اپنے عہد میں ایک خوب صورت آواز بن کے ابھرے اور امر ہو گئے۔ گلوکاری کے علاوہ کشور کمار نے متعدد فلموں میں اداکاری اور ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے اور کئی فلموں میں موسیقی بھی دی تھی۔
زندگی کے انجانے سفر سے بے حد محبت کرنے والے ہندی سنیما کے عظیم گلوکار کشور کمار کی پیدائش مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں 4/اگست 1929کو متوسط بنگالی خاندان میں ایڈوکیٹ کنجی لال گانگولی کے گھر میں ہوئی۔ بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے شرارتی کشور کمار گانگولی عرف کشور کمار کا رجحان بچپن سے ہی باپ کے پیشے وکالت کی طرف نہ ہوکر موسیقی کی جانب تھا۔
کشور کمار عظیم اداکار اور گلوکار کے ایل سہگل کے نغموں سے متاثر ہوکر انہی کی طرح گلوکار بننا چاہتے تھے اور یہی خواب لے کر کشور کمار 18سال کی عمر میں ممبئی آگئے۔ لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہو پائی۔ اس وقت تک ان کے بڑے بھائی اشوک کمار بطور اداکار اپنی شناخت بنا چکے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ کشور ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنائیں لیکن خود کشور کمار اداکاری کے بجائے گلوکار بننا چاہتے تھے ۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کبھی کسی سے حاصل نہیں کی تھی۔
بالی ووڈ میں اشوک کمار کی شناخت کی وجہ سے کشور کمار کو بطور اداکار کام مل رہا تھا۔ اپنی خواہش کے باوجود انہوں نے اداکاری کرنا جاری رکھا۔ جن فلموں میں وہ بطور آرٹسٹ کام کیا کرتے تھے انہیں اس فلم میں گانے کا بھی موقع مل جایا کرتا تھا۔
بطور گلوکار سب سے پہلے انہیں سال 1948میں بمبئی ٹاکیز کی فلم ضدی میں سہگل کے انداز میں ہی اداکار دیو آنند کے لیے ”مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں“ گانے کا موقع ملا۔کشور کمار نے 1951میں بطور اداکار فلم آندولن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس فلم سے ناظرین کے درمیان وہ اپنی شناخت نہیں بنا سکے۔
سال 1953میں ریلیز ہونے والی فلم لڑکی بطور اداکار ان کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم تھی۔1958ء میں کشور کمار کو پہلی بار فلم ”چلتی کا نام گاڑی“ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ شائقین اس فلم میں اشوک کمار کو دیکھنے جاتے تھے لیکن لوٹتے وقت ان کے ذہن میں کشور کمار چھائے ہوئے ہوتے تھے۔ ابتدائی دور میں کشور کمار کی پہچان ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر ہوئی تھی۔فلم ”پڑوسن“ جیسی فلمیں آج بھی لوگوں کے ذہن پر چھائی ہوئی ہیں۔
سال 1964 میں ”دور گگن کی چھاؤں میں“اور 1971 میں فلم ”دور کا راہی“ کے بعد کشور دا کی مثالیں دی جانے لگیں۔ ادھر گلوکاری میں بھی وہ کامیاب ہوتے چلے گئے۔ اس دور میں جبکہ ہر طرف محمد رفیع اور منا ڈے کی گونج تھی کشور کمار کی آواز کا جادو سب کو حیران کرگیا۔اداکاری، گلوکاری اور ہدایت کاری کے علاوہ کشور کمار کو شاعری کا بھی شوق تھا اور اپنا تخلص ”کوی کشور دا“رکھا ہوا تھا۔
علاوہ ازیں کشور کمار ایک کامیاب پینٹر اور آرٹسٹ بھی تھے۔
سال 1969میں پروڈیوسر و ڈائریکٹر شکتی سامنت کی فلم آرادھنا کے ذریعے کشور کمار گائیکی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بنے۔ کشور کمار کے گائے نغمے ”میرے سپنوں کی رانی کب آئے گی تو… اور روپ تیرا مستانہ… ناظرین نے بہت پسند کئے اور ان نغموں کے لئے انہیں بطور گلوکار پہلافلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے ساتھ ہی فلم آرادھنا کے ذریعے وہ ان اونچائیوں پر پہنچ گئے جس کے لئے وہ سپنوں کے شہر ممبئی آئے تھے۔
کشور کمار کو ان کے گائے نغموں کیلئے آٹھ مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنے پورے فلمی کیرئیر میں 600سے بھی زائد ہندی فلموں کے نغمے گائے۔ انہوں نے بنگلہ، مراٹھی، آسامی، گجراتی، کنڑ، بھوجپوری اور اڑیا فلموں میں بھی اپنی دلکش آواز کے ذریعے ناظرین کو مسحور کیا۔
انہوں نے کئی اداکاروں کو اپنی آواز دی لیکن کچھ موقعوں پر محمد رفیع نے ان کیلئے نغمے گائے تھے۔ ان میں ”ہمیں کوئی غم ہے تمہیں کوئی غم ہے محبت کا ذرا نہیں ڈر، چلے ہو کہاں کر کے جی بے قرار، من باورا نس دن جائے، راگنی ہے داستاں تیری یہ زندگی اور عادت ہے سب کو سلام کرنا“ جیسے نغمات شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد رفیع جو نغمے کشور کمار کیلئے گا تے تھے ان کی اجرت وہ صرف ایک روپیہ لیتے تھے۔سال 1987میں کشور کمار نے فیصلہ کیا کہ وہ فلموں سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد واپس اپنے گاؤں کھنڈوا لوٹ جائیں گے۔ وہ اکثر کہا کرتے تھے کہ دودھ جلیبی کھائیں گے کھنڈوا میں بس جائیں گے لیکن ان کا یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا اور 13 اکتوبر 1987کو کشور کمار کو دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

Tags: کشور کمارگلوکاری
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں بارش کے بعد موسم کا مزاج تبدیل

Next Post

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،33 افراد ہلاک

expresshindustan

expresshindustan

Next Post
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،33 افراد ہلاک

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ،33 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • 85.8k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

اگست 13, 2022
سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

اگست 13, 2022
قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

ستمبر 11, 2022
شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

اکتوبر 4, 2022

كل ما تحتاجه في هذه الحياة هو الجهل والثقة، ثم النجاح هو بالتأكيد.

0

هذا الانتصار القلق الطبيعي سوف تصبح جزءا من الروتين اليومي الخاص بك

0

تلبية المرأة الذي يجعل المستهلكين المقاطعة كبيرة مرة أخرى

0

يقوم تويتر بتعديل الفيديو مرة أخرى، مع إضافة مشاهدات لبعض المستخدمين

0
تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

اکتوبر 4, 2023
بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

اکتوبر 4, 2023
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کی ملک بدری کا فیصلہ

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کی ملک بدری کا فیصلہ

اکتوبر 4, 2023
عتیق کے دو نابالغ بیٹوں کی رہائی پرچائلڈ ویلفیئر کمیٹی غور کرے:عدالت عظمیٰ

عتیق کے دو نابالغ بیٹوں کی رہائی پرچائلڈ ویلفیئر کمیٹی غور کرے:عدالت عظمیٰ

اکتوبر 4, 2023

حالیہ خبریں

تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

تلنگانہ میں کانگریس کے 50 سے زائد مسلم قائدین امیدواری کی دوڑ میں

اکتوبر 4, 2023
بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

بی جے پی چوروں کی جماعت: کے ٹی آر

اکتوبر 4, 2023

Categories

  • Uncategorized
  • آئینہ شہر
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الألعاب
  • بزم شمال
  • بزنس
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • جی -20 کانفرنس
  • حادثہ
  • خاص خبریں
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • فن فنکار
  • قوس قزح
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم

Tags

احتجاج اسرائیل افغانستان اقوام متحدہ الولايات المتحدة الامريكانية امریکہ ایران اے ایم یو بارش برطانیہ بنگلہ دیش بھارت جوڑو یاترا بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ خواتین دہلی راہل راہل گاندھی روس سعودی عرب سپریم کورٹ ضمانت طالبان عدالت عظمیٰ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی عمران خان فائرنگ لکھنؤ مستقبل الأخبار مسلمان ممبئی منی پور مودی مہاراشٹر پاکستان چین کانگریس کرناٹک کشمیر گجرات ہماچل پردیش ہندوستان یوکرین
  • ہوم
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • آئینہ شہر
  • افکارِ جہاں
  • ہمارے بارے میں
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

No Result
View All Result
  • ہوم
  • أخبار
    • خاص خبریں
    • بزم شمال
    • خصوصی پیشکش
    • دیار وطن
  • اخبارجہاں
  • آئینہ شہر
  • افکارِ جہاں
  • ہمارے بارے میں
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In