نئی دہلی(پریس ریلیز)
پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندوستانی کی آزادی کے پچھترویں سال کو یادگار بناتے ہوئے آزادی کا امرت مہتسو (اے کے اے ایم) کے حصے کے طورپر آج وی سی دفتر کے سبزہ زار سے ترنگا ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یونیورسٹی کے ڈینز،صدور شعبہ اور سینئر فیکلٹی اراکین سمیت یونیورسٹی اور جامعہ اسکول کے طلبا،این سی سی کیڈٹ اور این ایس ایس رضاکاراور تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے ترنگا ریلی میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہاتھوں میں ترنگا لیے اور حب وطن کے نعرے لگاتے ہوئے ترنگا ریلی کے شرکا مولانا محمد علی جوہر مارگ سے نکل کر پورے کیمپس کا احاطہ کیا جس کے بعد ترنگا ریلی یونیورسٹی امپی تھیٹر گئی اور وہیں رک گئی۔ ریلی کے بعد رضاکاروں نے آس پاس کے علاقوں میں قومی پرچم بانٹے۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ’جامعہ ملیہ اسلامیہ، آزاد ترقی پسندہندوستان کی آزادی کے قابل فخر پچھترویں سال کو یاد کرتے ہوئے آزادی کا امرت مہتسو انتہائی جوش وخروش اور حب الوطنی کے جذبے سے منارہا ہے۔اس موقع پر جامعہ متعدد پروگرام منعقد کررہی ہے۔عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے آج ہر گھر ترنگا مہم کی شروعات کی ہے اور میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے گھر اور دفتر میں ترنگالگائیں یا ورچوئل موڈ میں شریک ہوکر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔“
ایم اے اکے پٹودی اسپورٹس کمپلیکس سے مؤرخہ چودہ اگست دوہزار بائیس کو صبح دس بجے ایک میراتھن منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اسی دن ساڑھے گیارہ بجے دن میں پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر میں ’ریکالنگ دی ہوررز آف برٹش رول ان پکٹوریل اینڈ پوئٹک ایفلیک شنس‘ کے موضوع پر ایک نمائش کا بھی افتتاح کریں گی۔