یروشلم(یو این آئی/ایجنسیاں) اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ "لڑائی کے اگلے مراحل کی تیاری کے ضمن میں اس کے ٹینک اور پیادہ دستوں نے شمالی غزہ میں داخل ہوکر حماس کے متعدد اہداف، انفراسٹرکچر اور ٹینک شکن میزائل لانچ پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، فوجی دستے اپنی کارروائی کے بعد سے علاقے سے نکل کر اسرائیلی علاقے میں واپس آ گئے ہیں۔
כוחות צה"ל בפיקוד חטיבת גבעתי ביצעו הלילה פשיטה ממוקדת באמצעות טנקים בשטח צפון רצועת עזה, כחלק מהכנת המרחב לשלבי הלחימה הבאים.
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) October 26, 2023
במסגרת הפעילות הכוחות איתרו ותקפו מחבלים רבים, השמידו תשתיות טרור, עמדות נ"ט וביצעו עבודות לארגון המרחב.
הכוחות יצאו מהמרחב בסיום המשימה pic.twitter.com/pWKfMV6Fz0
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کے اندر رات بھر زمینی چھاپہ مارا اور ٹینکوں کے ذریعے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس درمیان الجزیرہ ڈاٹ کام پر جاری خبر میں اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ غزہ کے اندر اسرائیلی فوج کے زمینی چھاپےمارے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ٹینک اور پیدل فوج راتوں رات شمالی غزہ میں داخل ہوئی اور آپریشن کو انجام دیا جس سے "بہت سے” جنگجو ہلاک ہوئے، اورحماس کے فوجی انفراسٹرکچر اور اینٹی ٹینک پوزیشنوں کو تباہ کر دیا۔ فوج کے پانچ انفنٹری یونٹوں میں سے ایک گیواتی بریگیڈ کے کنٹرول میں ہونے والا یہ آپریشن "لڑائی کے اگلے مراحل” کی تیاری کے لیے کیا گیا تھا/ اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ اس آپریشن لے بعد اسرائیلی افواج غزہ سے باہر نکل گئیں۔ اس میں اسرائیلی فوجیوں کے کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔