رام اللہ : آج منگل کی صبح صہیونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں عارورہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
Hamas number 2 (in rank and in bathroom terms) Saleh al-Arouri's house was destroyed today. He doesn't live there but we wrecked his home equity. pic.twitter.com/oUyRXZMaIp
— The Mossad: Satirical, Yet Awesome (@TheMossadIL) October 31, 2023
قابض فوج کی بھاری نفری نے العارروہ کا محاصرہ کیا اور صالح العاروری کے گھر میں بارود نصب کرکے گاؤں کی طرف آنےوالے تمام داخلی راستے بند کر دیے۔ علاقے میں کرفیو نافذ کرکے فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت کو بھی بند کردیا گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ "قابض فوج نے مغربی کنارے سے جلاوطن کیے گئے الشیخ العاروری کے گھر کے اطراف میں موجود تمام مکانات خالی کر کے اسے دھماکے سے اڑا دیا”۔چند روز قبل قابض فوج نے العاروری کے گھر کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس مکان کو انتقامی کارروائی کے طور پر اڑا دیں گے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کا کہنا ہے کہ”یہ کارروائی صہیونی فوج کے دیوالیہ پن کا کھلا اظہار ہے”۔مرکز اطلاعات فلسطین کی اطلاع کے مطابق "سات اکتوبر کو فلسطینی مجاھدین کی طرف سے شروع کیے گئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سےقابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنے جرائم اور انتقامی کارروائیوں کو وسعت دی ہے، جس میں گھروں کی تباہی بھی شامل ہے”۔