نئی دہلی:یومِ آزادی کی 77ویںسالگرہ کے موقع پرآج اینگلوعربک سینئرسیکنڈری اسکول میںجشنِ آزادی کی دھوم رہی۔مہمان خصوصی وزارت قانون کے ایڈیشنل لیگل ایڈوائر شری جاپان بابونے پرچم کشائی کی۔اس موقع پراسکول کے منیجرپروفیسرمحمداسدملک،پرنسپل محمدوسیم احمد،جملہ اساتذہ واسٹاف ممبران اورطلبہ وطالبات بھی موجودتھے۔این سی سی کے ہونہار طلبہ نے اپنے اساتذہ عبدالقادراورآفتاب عالم کی سرپرستی میںمہمانان کوگارڈآف آنرپیش کیاجبکہ اسکاؤنٹ انچارج محمداعظم کی رہنمائی میںاسکاؤٹ کے طلبہ نے حب الوطنی کے جذبے سے سرشارہوکرانہیںاسکاؤٹ کااسکارف پہنایااوراسکاؤٹ کی ٹیم میںشامل کیا۔محمدحذیفہ نے قرآن کی تلاوت کی اور طلبہ وطالبات کی ایک جماعت نے قومی ترانہ پیش کیا۔

اسکول کے اسمبلی گراؤنڈمیںپرچم کشائی اورترنگے کوسلامی پیش کرنے کے بعداسکول آڈیٹوریم میںیوم ِ آزادی کے حوالے سے تقریب منعقدہوئی۔جس میںاستادنورالدین،محمدعمران ،شباب حیدر،سرورمحمودودیگر سبھی اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوںسے طلبہ وطالبات نے تالیوںکی گڑگڑاہٹ کے درمیان شاندارثقافتی پروگرام پیش کئے۔استادمحمدعمران نے تقریب کی نظامت کی۔اس موقع پر طلبہ وطالبات کی مختلف جماعتوں نے انفرادی واجتماعی شکلوںمیں اپنی مترنم آوازمیں حب الوطنی کے کئی گیت گائے اورحاضرین ومہمانان سے داد وصول کی۔ صالحہ پروین اورمحمدحذیفہ نے یوم آزادی کے حوالے سے ہندی اوراردومیںتقریریںکیں۔اس موقع پر’’میںآدھی آبادی ہوں‘‘کے عنوان سے بچوںنے ایک بہت ہی خوبصورت ڈرامہ بھی پیش کیا ،جس کے پیغام کوحاضرین نے خوب سراہا۔آٹھویںجماعت کے محمدبلال نے اپنے طبلے کی دھن سے سبھی کادل جیت لیا۔
پروگرام کے آخرمیں مہمان خصوصی شری جاپان بابواورمنیجرپروفیسرمحمداسدملک نے اپنی پرمغزتقریر میںآزادی کے حوالے سے تفصیلی اورسبق آموز گفتگوکی اورحاضرین کویومِ آزادی کی مبارکباددی۔دہلی ایجوکیشن سوسائٹی کی آنریری سکریٹری کی آمدنے تقریب کورونق بخشی۔پرنسپل محمدوسیم احمدکے شکریہ کے خطاب کے ساتھ تقریب کااختتام ہوا ۔