نئی دہلی (یو این آئی) تمام ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹیز کو ایک جگہ پر لانے اور ان کے درمیان بہتر تال میل کے مقصد سے شہری ہوا بازی کی وزارت نے دہلی کے صفدر جنگ ہوائی اڈے پر ایک مربوط دفتری کمپلیکس "اڑان بھون” تیار کیا ہے جس کا افتتاح 18 ستمبر کو ہوا۔ پیر کو سنٹرل سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ایوی ایشن کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔ راجیو گاندھی بھون کے قریب واقع اس عمارت کے افتتاحی پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ اور شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری ووملن منگ وولنم بھی موجود تھے۔

اس نئے تعمیر شدہ اڑان بھون میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)، بیورو آف سول ایوی ایشن سیفٹی (بی سی اے ایس)، ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اےآئی بی) اور ایئرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی (اے ای آر اے) کے دفاتر ہوں گے۔ یہ چاروں محکمے ریگولیٹری اتھارٹیز کے طور پر سول ایوی ایشن کے شعبے میں معیارات کے مطابق قواعد و ضوابط کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ عمارت ان چاروں حکام کے درمیان بہتر تال میل کو آسان بنائے گی۔
Civil Aviation Minister @JM_Scindia along with MoS @Gen_VKSingh, Aviation Secretary & JS has inaugurated UDAAN Bhawan. The new UDAAN Bhawan will house all Aviation Ministry affiliated bodies like @DGCAIndia #BCAS, #AERA #AAIB under one roof. pic.twitter.com/PGjRKe3lJp
— Daanish Anand (@Daanish_Anand) September 18, 2023
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ملک بھر میں مختلف ہوائی اڈوں کی تعمیر، آپریٹنگ، اے ٹی سی اور سی این ایس خدمات فراہم کرنے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ایک اہم ہوائی اڈہ آپریٹر ہے۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر سندھیا نے اس موقع پر تجرباتی ای-والٹ سہولت بھرت کوش پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ یہ ای والیٹ مختلف ریگولیٹری منظوریوں کے لیے فیس پروسیسنگ میں خاص طور پر کارآمد ہوگا۔ یہ پری پیڈ والیٹ کے طور پر کام کرے گا۔ ابتدائی طور پر رقوم کی منتقلی کے لیے صرف این ای ایف ٹی/آر ٹی جی ایس موڈ کی اجازت ہوگی۔ صارفین فوری طور پر رسیدیں بھی حاصل کر سکیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی شہری ہوا بازی اور اسٹیل وزیر سندھیا نے کہاکہ "آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ہم نہ صرف اڑان بھون کا افتتاح کر رہے ہیں بلکہ بھارت کوش پورٹل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں جو ایک پری پیڈ والیٹ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ پورٹل ہماری شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے ایک تیز، فوری اور زیادہ محفوظ ادائیگی کے نظام کو فعال کرے گا۔