جمعہ, دسمبر 1, 2023
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ ’نیشنل ای-وِدھان ایپلی کیشن ‘ کا افتتاح

expresshindustan by expresshindustan
ستمبر 13, 2023
in خاص خبریں
0
صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ ’نیشنل ای-وِدھان ایپلی کیشن ‘ کا افتتاح
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج یہاں نیشنل ای ودھان ایپلیکیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 1960 میں گجرات ریاست کے قیام سے ہی گجرات قانون ساز اسمبلی نے ہمیشہ معاشرے کے مفاد میں کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس نے وقتاً فوقتاً کئی قابل تعریف اقدامات کیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج ای- اسمبلی کا افتتاح ایک اہم قدم ہے جس سے یہ ایوان ایک ڈیجیٹل ایوان میں تبدیل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ای- وِدھان ایپلی کیشن (این ای وی اے) کے ذریعے اس ایوان کے اراکین پارلیمنٹ اور ملک کی دیگر قانون ساز اسمبلیوں کے بہترین طریقوں سے سیکھ سکتے ہیں اور انہیں اختیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ اس پہل سے ’ایک ملک ایک ایپلی کیشن‘ کےمقصد کو تحریک ملے گی جس سے گجرات قانون ساز اسمبلی کے کام کاج کی رفتار اور شفافیت میں اضافہ ہوگا اور ایوان کی پوری کارروائی پیپرلیس ہوجانے سے ماحولیات کا تحفظ بھی ہوگا۔

आज E-Assembly का उद्घाटन एक महत्वपूर्ण कदम है। National e-Vidhan Application (NeVA) के जरिये यह विधान सभा एक Digital House में बदल जाएगी। इस application के जरिये इस सदन के सदस्य, देश के संसद और अन्य विधान सभाओं और विधान परिषदों के best practices को देख सकते हैं। मुझे विश्वास है… pic.twitter.com/C2drShDMTu

— President of India (@rashtrapatibhvn) September 13, 2023


صدر جمہوریہ نے کہا کہ کئی معاملوں میں گجرات ملک کی ممتاز ریاستوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ممتاز مینوفیکچرنگ ہب اور دودھ پیدا کرنےو الی سب سے بڑی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے معاملے میں یہ بڑی ریاستوں میں شامل ہے اور چھت پر سولر پاور جنریشن اور وِنڈ انرجی پروڈکشن کے معاملے میں صفحہ اول کی ریاستوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسانی وسائل کسی بھی ریاست کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں۔محترمہ مرمو نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے عوام کو ایک اچھی صحت کا نظام، معیاری تعلیم، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرایا جانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ حکومت گجرات نے اس پہلو پر پوری توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم، اساتذہ اور طلباء کے تناسب ، داخلہ لینے والوں کے تناسب اور تعلیم نہ چھوڑنے والوں کی شرح میں حکومت کی کوششوں سے غیرمعمولی بہتری آئی ہے۔
صدر جمہوریہ نے اس بات کی تعریف کی کہ دیہی علاقوں میں تین ٹیئر والے صحت نظام کے ذریعے اچھی صحت خدمات فراہم کرائی جارہی ہیں۔ اس سے زچگی کے دوران ہونے والی اموات اور بچوں کی اموات کے تناسب میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ گجرات میں گزشتہ دو دہائیوں میں بجلی سے متعلق اصلاحات ، پانی کا ذخیرہ کرنے اور پانی کی سپلائی کے معاملے میں گجرات میں اہم کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ ریاستی حکومت نے جانوروں کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
ایوان میں خواتین کی نمائندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جب خواتین ہر میدان میں شاندار کارکردگی انجام دے رہی ہیں چاہے وہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہو، دفاع یا کھیل کود ہو، تو سیاست میں ان کی نمائندگی میں بھی اضافہ ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ لڑکیاں زندگی میں آگے بڑھنے اور ملک اور معاشرے کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو مناسب مواقع ملے تو وہ مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر ملک کی تعمیر میں تعاون کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدھی آبادی کی شرکت ملک کی مجموعی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
جی20 سربراہ کانفرنس کے دوران گلوبل بایو فیولز الائنس کی تشکیل کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بین الاقوامی شمسی اتحاد کے بعد ماحولیات کے تحفظ اور توانائی کے بارے میں خودکفیلی کے لیے ہندوستان کی قیادت کے تحت اٹھایا جانے والا یہ ایک اور اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات جیسی ریاستوں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے جو کہ اختراع اور غیرروایتی توانائی کے ذرائع کو فروغ دیتی ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوام کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لیے ٹیکنالوجی ایک اہم ذریعہ ہے اور ای-وِدھان عوام سے جڑے رہنے میں اراکین اسمبلی کی مزید مدد کریگا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پارلیمانی وقار کو بحال رکھتے ہوئے اراکین اسمبلی اس ایوان میں عوامی بہبود کے لیے بات کرنے سے متعلق نئے معیارات قائم کریں گے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششیں نہ صرف گجرات کو مزید خوشحال ریاست بنانے بلکہ 2047 سال تک ہندوستان کو ایک پوری طرح ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گی۔

Tags: صدر جمہوریہ ہندگجرات قانون ساز اسمبلینیشنل ای-وِدھان ایپلی کیشن
ShareTweetSend
Previous Post

گہلوت نے کوٹا میں سٹی پارک کا افتتاح کیا

Next Post

سدبھاونا ایکسپریس میں آتشزدگی سے مچی افراتفری

expresshindustan

expresshindustan

Next Post
سدبھاونا ایکسپریس میں آتشزدگی سے مچی افراتفری

سدبھاونا ایکسپریس میں آتشزدگی سے مچی افراتفری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    • Trending
    • Comments
    • Latest
    برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

    برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

    اگست 13, 2022
    قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

    قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

    نومبر 27, 2023
    سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

    سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

    اگست 13, 2022
    شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

    شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

    اکتوبر 4, 2022
    اردو کے سچے خادم پروفیسر ابوذر عثمانی نہیں رہے

    اردو کے سچے خادم پروفیسر ابوذر عثمانی نہیں رہے

    1
    ڈاکٹرامام اعظم کا انتقال

    ڈاکٹرامام اعظم کا انتقال

    1

    كل ما تحتاجه في هذه الحياة هو الجهل والثقة، ثم النجاح هو بالتأكيد.

    0

    هذا الانتصار القلق الطبيعي سوف تصبح جزءا من الروتين اليومي الخاص بك

    0
    پاکستان کے معتبر و معمرصحافی اجمل دہلوی چل بسے

    پاکستان کے معتبر و معمرصحافی اجمل دہلوی چل بسے

    دسمبر 1, 2023
    عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری

    عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری

    دسمبر 1, 2023
    ملک ویژن سے چلتا ہے، ٹیلی ویژن سے نہیں: کمل ناتھ

    ملک ویژن سے چلتا ہے، ٹیلی ویژن سے نہیں: کمل ناتھ

    دسمبر 1, 2023
    ادت نارائن 68 سال کے ہو گئے

    ادت نارائن 68 سال کے ہو گئے

    دسمبر 1, 2023

    حالیہ خبریں

    پاکستان کے معتبر و معمرصحافی اجمل دہلوی چل بسے

    پاکستان کے معتبر و معمرصحافی اجمل دہلوی چل بسے

    دسمبر 1, 2023
    عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری

    عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیل کی شدید بمباری

    دسمبر 1, 2023

    Categories

    • Uncategorized
    • آئینہ شہر
    • أخبار
    • اخبارجہاں
    • افکارِ جہاں
    • الألعاب
    • بزم شمال
    • بزنس
    • جرائم
    • جہانِ اردو
    • جہانِ طب
    • جی -20 کانفرنس
    • حادثہ
    • خاص خبریں
    • خصوصی پیشکش
    • دلچسپ
    • دیارِ ملت
    • دیار وطن
    • دیارِادب
    • سائنس و تحقیق
    • سیاست
    • عالم اسلام
    • فلسطین- اسرائیل جنگ
    • فن فنکار
    • قوس قزح
    • کھلاخط
    • کھیل ایکسپریس
    • متحرك
    • مذہبی خبریں
    • موسيقى
    • میرا کالم

    Tags

    احتجاج اسرائیل افغانستان اقوام متحدہ الولايات المتحدة الامريكانية الیکشن امریکہ ایران اے ایم یو بارش بنگلہ دیش بھارت جوڑو یاترا بہار بی جے پی ترکیہ تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ حماس خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی روس سعودی عرب سپریم کورٹ ضمانت طالبان عدالت عظمیٰ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی عمران خان غزہ فلسطین مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی پاکستان چین کانگریس کرناٹک کشمیر گجرات ہندوستان یوکرین
    • ہوم
    • أخبار
    • اخبارجہاں
    • آئینہ شہر
    • افکارِ جہاں
    • ہمارے بارے میں
    • Contact Us
    • Privacy Policy
    • Terms and Conditions

    Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

    No Result
    View All Result
    • ہوم
    • أخبار
      • خاص خبریں
      • بزم شمال
      • خصوصی پیشکش
      • دیار وطن
    • اخبارجہاں
    • آئینہ شہر
    • افکارِ جہاں
    • ہمارے بارے میں
    • Contact Us
    • Privacy Policy
    • Terms and Conditions

    Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In