پھلواری شریف(پریس ریلیز)آل انڈیا ملی کونسل بہار دفترواقع پھلواری شریف میں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی کی صدارت میں ایک نشست ہوئی۔مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ موجودہ وقت میں ہندومسلم اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کے آپس میں ہورہی غلط فمہیوں کا ازالہ لازمی ہے اوریہی موجودہ وقت کا تقاضہ ہے؛کیوں کہ غلط فمہیوںکا اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ ناسور بن کر پورے ملک کو متا¿ثر کرے گااور آئندہ کسی بڑے سانحہ کا باعث بھی بنے گا۔مولانا نے مزید کہاکہ ہندومسلم کے درمیان جو مشترک قدریں ہیں،ان کو تلاش کریں اورامدادباہمی کے طریقے کو اختیار کریں اوراس سے دونوں طبقوں درمیان اتحاد بھی ہوگا اورغلط فمہیوں کا ازالہ بھی ہوگا۔اس نشست میں نجم فاو¿نڈیشن کے چیرمین نجم الحسن نجمی، گورنمنٹ طبی کالج واسپتال کے صدر شعبہ علاج بالتدبیر ڈاکٹر مظفرالاسلام عارف صاحب ،آل انڈیا ملی کونسل پٹنہ کے جنرل سکریٹری جناب شوکت صاحب نے بھی ہندومسلم اتحاد پر زور دیا گیا اورغلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس مجلس میں جناب ظفر صاحب،ظفیر صاحب،منت اللہ اوردیگر لوگوں نے شرکت کی۔