لکھنؤ:28(پریس رلیز)جولائی شہر کی مشہور و معروف مسجد سبحانیہ پاٹانالہ چوک میں سالانہ جلسہ یوم حسینؓ غفران احمد خان (اچّھے بھائی) کی صدارت میں منعقد ہوا۔ آغاز قاری عبدالصّمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ یوم حسینؓ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مسجد سبحانیہ پاٹانالہ کے امام و خطیب مولانا قاری محمد صدّیق صاحب نے نواسۂ رسولؐ جگر بتول سیّدنا حضرت حسینؓ کی مظلوم شہادت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسینؓ کی مظلوم شہادت تاریخ اسلام کا بہت بڑا سانحہ ہے قاری محمّد صدّیق صاحب نے کہا کہ حضرت حسینؓ کو کوفے کے بیوفاؤں نے کربلا کے میدان میں ظلما شہید کیا محمد الرّسول اللہ نے فرمایا کہ میرے حسینؓ جوانان جنّت کے سردار ہوں گے ایک اور موقع پر فرمایا کہ میرے حسینؓ جنّت کا پھول ہیں لہٰذا حضرت حسینؓ سے سچی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ حسینی کردار اختیار کیا جائے نماز روزہ تلاوت قرآن پاک کی پابندی کی جائے قاری موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے راستے میں جو شہید کئے گئے ہیں ان کو مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں اور کامیاب ہاں بیشک کربلا کے میدان میں دشمنوں نے حضرت حسینؓ کو بڑی بے دردی سے شہید کیا لیکن کربلا کے میدان میں بھی حسینؓ نے نماز ترک نہیں کی اور کیوں ترک کرتے کیونکہ ناناجان رسول اکرمؐ کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں تھی۔ شعرائے کرام نے نعت ومنقبت کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا جلسے کا اختتام قاری محمّد صدّیق صاحب کی دعا پر ہوا۔