ارب پتی ایلون مسک نے دو ہفتوں کی افراتفری کے بعد داخلی استحکام کی طرف قدم رکھا
واشنگٹن(ایجنسیاں): ارب پتی ایلون مسک نے دو ہفتے قبل ٹویٹر انکارپوریٹڈ کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے فوری بعد ادارے کے قریباً تمام اعلیٰ ایگزیکٹوز کو فارغ خطی دے دی تھی۔اب انھوں نے سوشل نیٹ ورک کے لیے سینیر منتظمین کے ایک نئے گروپ کو جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ العربیہ کی خبر کے مطابق کمپنی نے اس ہفتے ملازمتوں میں بڑے پیمانے پرکمی کی ہے اورٹیموں کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔اس نے 4 نومبر کو 7،000 سے زیادہ ملازمین میں سے قریباً نصف کی ملازمتیں ختم کردی تھیں۔
اب چھٹنیوں کی دھول بیٹھنے کے بعد باقی رہنے والے مینیجرزمیں سے بعض نے ٹویٹر کے کچھ اہم داخلی ڈویژنوں کے سربراہ کے طور پرابھرنا شروع کردیا ہے۔مسک کے تحت نئی قیادت نے دو ہفتوں کی افراتفری کے بعد داخلی استحکام کی طرف قدم رکھا ہے۔
ٹویٹرکے نئے نگرانوں میں سب سے زیادہ نظر آنے والے یوئل روتھ ہیں۔ وہ ٹویٹر کے ایک تجربہ کار ملازم ہیں اورمسک کو رپورٹ کرتے ہیں۔ وہ اب کمپنی کے ٹرسٹ اور سیفٹی کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔اس میں مواد کی پالیسیاں ،انتخابی کوششیں اور اسپیم اور جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کے منصوبے شامل ہیں۔
روتھ باقاعدگی سے ٹویٹ تھریڈزجاری رہے ہیں تاکہ انتخابی غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹویٹر کی کوششوں کے بارے میں تفصیل کا اشتراک کیا جاسکے۔ روتھ اکاؤنٹ کی تصدیق کے ارد گرد سائٹ کے منصوبوں کی وضاحت کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔
ایلون مسک روتھ کی ان پوسٹوں کو ری ٹویٹ کرتے یا ان کاجواب دے رہے ہیں ، اور دوسروں کوانھیں پڑھنے کی ترغیب دے رہے ہیں -پیروکاروں کے لیے یہ ایک اشارہ ہے کہ روتھ ہی وہ شخص ہے جس پر ارب پتی مسک کمپنی کی پیغام رسانی کرنے کے لیے بھروسا کرتے ہیں۔ دوسرا اہم کردار بہنام رضائی ہیں۔ جولنکڈ ان کے مطابق ٹویٹر کے انجینئرنگ کے سینئر ڈائریکٹرہیں۔ اس معاملے سے آگاہ متعدد افراد کے مطابق وہ اب ٹویٹر پرانجینئرنگ اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔وہ مسک کو براہ راست اطلاع دے رہے ہیں۔ٹویٹر نے اس سے پہلے اپنے پروڈکٹ گروپوں کو تین تنظیموں میں تقسیم کیا تھا: بلیوبرڈ؛ کنزیومر پروڈکٹ گروپ۔ گولڈ برڈ؛آمدنی پیدا کرنے والا پروڈکٹ گروپ۔ اور ریڈ برڈ؛انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر پروڈکٹ گروپ۔ بہت سے لوگوں کے مطابق یہ تقسیم اب موجود نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹویٹر کے مارکیٹنگ اور سیلز ڈویژن اب رابن وہیلر کی نگرانی میں کام کررہے ہیں۔ وہیلر،ٹویٹرسیلزکی نائب صدر ہیں ۔وہ بھی مسک کو رپورٹ کرتی ہیں،اس کے برانڈ اور مواد کی پالیسیوں کے بارے میں مشتہرین کے خدشات کو دور کرنے کے لیے سوشل نیٹ ورک کی کوششوں کی قیادت کر رہی ہیں۔ بدھ کے روز،انھوں نے مسک کے ساتھ ٹویٹراسپیس پر ٹاؤن ہال طرز کی میٹنگ کی میزبانی کی۔اس سیشن کا مقصد مشتہرین کے لیے تھا ، لیکن 100،000 سے زیادہ صارفین اس کا حصہ بنے اور انھوں نے ایلون مسک اور دوسرے مقررین کی گفتگو سنی تھی۔گذشتہ ہفتے، وہیلر نے مسک کو مارکیٹنگ مشیروں اور دیگر کمپنیوں کے اعلیٰ چیف مارکیٹنگ افسروں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک علاحدہ نجی کال کے دوران میں متعارف کرایاتھا۔
وہیلر نے ٹویٹر اسپیسز کے سوال و جواب کے سیشن کے دوران میں اہم کردار کا مظاہرہ کیااور مسک سے سخت سوالات پوچھنے سے گریز نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ مشتہرین کے خدشات کی نمائندگی کر رہی ہیں۔انھوں نے نفرت انگیزتقریر، برانڈ کی حفاظت اور کس طرح کمپنی مواد کی اعتدال پسندی کو حل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جیسے کانٹے دار مسائل کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔
کمپنی کے نئے ڈھانچے پراب بھی کام کیاجارہا ہے، اور وہ جہاں تک ممکن ہے چیزیں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔مسک نے ابھی تک ٹویٹر کے عملہ کو کمپنی بھر میں میمو یا آل ہینڈز میٹنگ میں خطاب نہیں کیا ہے اور جب سے انھوں نے انتظامی سربراہ کا عہدہ سنبھالا ہے نئی قیادت کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
مسک اپنے قریبی دوستوں اور سابق ساتھیوں کے ایک کیڈر سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔ ان میں ان کے پے پال میں ساتھی ڈیوڈ سیکس بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ دوست او سرمایہ کار جیسن کیلاکینس،آندریسن ہوروٹز کے ساتھی سری رام کرشنن۔ سرمایہ کار اور اسپیس ایکس کے بورڈ ممبر انتونیو گریسیاس اورمسک کے وکیل ایلکس اسپیرو شامل ہیں۔
سیکس نے حال ہی میں ٹویٹر کہا ہے کہ ’’میرا کوئی باضابطہ کردار نہیں ہے۔ میں کسی بھی چیز کا ‘انچارج’ نہیں ہوں۔ میں وہی کر رہا ہوں جو سرمایہ کار سلیکون ویلی میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، جو مارجن پر مددگار ثابت ہوتاہے‘‘۔
ٹویٹر کا قانونی ڈویژن بھی ہنوزغیرمستحکم ہے اور یہ واضح نہیں کہ آخرکار مشیرعام کا عہدہ کون سنبھالے گا۔ مسک کے وکیل اور 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے الگ ہونے کے لیے ان کی عدالت کی لڑائی میں ایک اہم کھلاڑی اسپیرو، اس دوران میں قانونی ٹیم کی مدد کر رہے ہیں۔
اگر کمپنی کی ابتدائی منتقلی کےبعد بھی چیزیں سنبھل نہیں پارہی ہیں تو ٹویٹر اب بھی مستحکم سے بہت دور ہے۔ٹیسلا انکارپوریٹڈ اور اسپیس ایکس کے سربراہ مسک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کمپنی کے روزمرہ کے کاموں کو چلانے میں مدد کے لیے آخر کار ایک چیف ایگزیکٹو آفیسر ، یا اسی طرح کے عہدے والے کسی شخص کی خدمات حاصل کریں گے۔اس وقت تک ،ایسا لگتا ہے کہ مسک زیادہ ترفیصلے خود اور تیزی سے کر رہے ہیں، اوران کا ٹویٹر فیڈ ان سے رابطے اور بات چیت کرنے کے لیے مرکزی میگافون بنا ہوا ہے۔