اٹاوہ(یو این آئی) اترپردیش میں اٹاوہ ضلع کے فرینڈس کالونی علاقے میں دہلی ہاوڑہ ریلوے روٹ پر دہلی سے بہار کے سہارسا جنکشن جانے والی 12554 ویشالی ایکسپریس ٹرین کے سلیپر کوچ میں جمعرات کی صبح آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں بھگدڑ مچنے سے 19 مسافر زخمی ہوگئے۔سرکاری ریلوے پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرین کے ایس-6 کوچ کے ٹوائلٹ میں دھنواں اٹھنے سے ریلوے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچنے سے تقریباً 19 ریلوے مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 11 مسافروں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث سیفائی میڈیکل یونیورسٹی ریفر کردیا، جب کہ آٹھ مسافروں کا ضلع اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ جی آر پی کے سی او کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ ٹرین میں لگی آگ بجھانے کے بعد اسے اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس کے علاقہ افسر ادے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دہلی سے سہرسہ جانے والی ٹرین کی بوگی کے باتھ روم میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 19 مسافر زخمی ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال اور سیفائی میڈیکل میں داخل کرایا گیا ہے۔
- زخمیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
- منا رام (20) ولد موتی لال رام ساکن نیاگاؤں چین پور تھانہ سیسود بہار۔
- دیپک (18) ساکن چن پور سیوان بہار۔
- موہت کمار (20)
- گووند کمار (25) ولد بیتارام رائے ساکن منگوا سمی بگیہ تار تھانہ بختیار پور ضلع سہرسہ بہار۔
- راہول کمار (28) ولد دینارام ساکنہ کھوری الور راجستھان۔
- گلشن (27) ولد برجیندر داس ساکنہ سور بازار سہرسہ بہار۔
- سندیپ (22) ولد دھوناتھ ساکن کچنار سیوان بہار۔
- منیش کمار ٹھاکر (23) ولد نند کمار ٹھاکر ساکن اجے کپرا سیوان بہار۔
- دشینت کمار (20) ولد گجیندر۔
- دھن پتی (22) بیٹی اچے لال ساکن بختیار پور بہار۔
- اچھے لال (53) ولد رتن لال مہتو ساکن اوپر۔
- مسرور الدین (35) ولد کلادن ساکن گتھا ضلع مدھے پور بہار۔
- سریتا دیوی (36)، جگناتھ رام کی بیوی، آگور گھاٹ، سمستی پور بہار۔
- چھوٹو کمار (27) ولد چودھری مہتوش ساکن مدھوبنی، بہار۔
- وویک (24) ولد گوتم گری ساکنہ بحریہ سیوان بہار۔
- سچیدانند پرساد (23) سیوان بہار۔
- شویتا کماری (22) بیٹی بھولا ٹھاکر ساکن بیریا پور، مظفر پور بہار۔
- لکشمی (30) بیٹی اشوک ساکن گونڈہ۔
- اشوک (35) ولد لکشمی ساکن گونڈہ۔