پھلواری شریف(پریس ریلیز)حضرت مولانا انیس الرحمان قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل کے حکم پر مختلف علاقوں کا تعلیمی دورہ مشن تعلیم-2050 کے تحت کیا گیا، جس کی قیادت مرزا ذکی احمد بیگ آرگنائزر ملی کونسل بہارنے کی اور کارکنان کونسل میں محمد وجہ القمر فلاحی جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی، مولانا حماد غزالی رکن کونسل سیتا مڑھی، مولانا رضی احمد صاحب امام و خطیب بیل موہن، سیتا مڑھی، حافظ انصار صدیقی صاحب نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل سیتا مڑھی، حافظ فیضان صاحب اور اعظم ازہری صاحب صدر شعبہ خدمت خلق آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی تھے۔مختلف اداروں اور مساجد کے دورہ میں مرزا ذکی احمد بیگ نے کونسل کے تعارف و کارگزاری کے علاوہ مولانا انیس الرحمان صاحب کے ذریعہ ملی، سماجی اور تعلیمی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس دور میں ہمیں ہر طرح سے دینی و پیشہ ورانہ تعلیم سے روشناس ہونا ناگزیر ہے تاکہ اللہ تعالی کے احکام کی پیروی بھی ہوسکے اور دنیاوی زندگی میں سرخرو ہوکر گزر بسر کر سکیں۔ مولانا وجہ القمر فلاحی نے سبھی فعال اشخاص کی صلاحیتوں کے سماج کی خاطر استعمال پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ تعلیمی رہنمائی کے لیے ہمہ وقت رابطہ کر سکتے ہیں وہیں بالاساتھ کے مہتمم مولانا حفظ الرحمان صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے کونسل کی کارگزاریوں کا خصوصی تذکرہ کیا گیا اور ان سے ربط رکھنے کی گزارش کی گئی پھر بوکھرا جھٹکی میں مولانا شمس قاسمی اور جناب اشرف صاحب اور دیگر لوگوں سے ملاقات کرکے تعلیمی مشن سے روشناس کرایا گیا اور ان سے اس مشن میں تعاون کی درخواست بھی کی گئی۔ پھر یہ وفد گڑھول شریف پہنجا جہاں تعلیم سے منسلک افراد سے ملاقات اور گفتگو کے بعد جامع مسجد گڑھول شریف میں نماز عصر ادا کی گئی اور وفد کے ساتھیوں نے حضرت بشارت کریم علیہ الرحمہ کے مزار پر حاضری دے کر دعائے مغفرت کی گئی۔اسی دورہ میں حافظ انصار صدیقی صاحب کے گاؤں دھرم پور۔ میں اردو کارواں کے اعزازی نشست میں شمولیت بھی کی گئی جہاں حافظ صاحب کی طرف سے ظہرانہ کا بھی نظم کیا گیا تھا،اخیر میں واپسی پر آنے والے ہفتہ کا تعلیمی پروگرام بھی متعین کیا گیا۔