نئی دہلی: دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.2 بتائی گئی ہے۔ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے کہا کہ زلزلے کا مرکز نیپال تھا۔قومی زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ نیپال میں آج دوپہر 2 بجکر 25 منٹ پر زلزلہ آیا۔
دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بہت زیادہ تھی۔ ایسے میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز نیپال میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
راجستھان کے جے پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہاں دوپہر تقریباً 2 بجکر 55 منٹ پر لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات پر چلے گئے۔ زلزلے کے بعد جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔نیشنل سیسمولوجی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق نیپال میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 بتائی گئی۔ زلزلے کا مرکز 29.39 عرض البلد اور 81.23 طول البلد اور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔دارالحکومت دہلی میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دوپہر کو اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر لکھے جانے تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔شمال مشرقی ہندوستان میں منگل کی دوپہر 1.18 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز آسام کے کاربی الانگ میں زمین کی سطح سے 27 کلومیٹر کی گہرائی میں 26.20 عرض البلد اور 92.97 طول البلد پر تھا۔ہریانہ میں بھی صبح 11:06 بجے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سونی پت میں 29 عرض البلد اور 76.87 طول البلد پر زمینی سطح سے آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔