دیوبند:2جون(دانیال خان)نیپال کے دارالحکومت کاٹھمانڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں دیوبند کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے آٹھ تمغے جیت کر ضلع اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔شہر میں واقع بسنت کراٹے اکیڈمی کے کوچ بسنت اپادھیائے نے بتایا کہ (نیپال) میں منعقدہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں دیوبند کے آٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ ان کھلاڑیوں میں نکھل کمار اور شگن سینی نے گولڈ میڈل، یش کمار، اپوروا، تشار، کرشنا اور آرو نے سلور میڈل اور نیرو کمار نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیاہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تمغے جیتنے کے بعد دیوبند پہنچنے والے تمام کراٹے کھلاڑیوں کا اکیڈمی کے ذمہ داران نے ڈھول بجا کر اور پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔