نئی دہلی: طویل عرصہ سے علیل چل رہے مایہ ناز عالم دین مولانا یاسین اختر مصباحی آج انتقال کر گئے۔یہ خبر کسی کیلئے بھی حیران کن نہیں تھی کیوں کہ کچھ دنوں سے ان کی خرابی طبیعت کی خبر آ رہی تھی۔ وہ خاصے بیمار تھے اور عمر دراز بھی۔ انہوں نے ایک لمبی زندگی پائی اور اس زندگی میں بہت کام کیا۔
مولانا موصوف معروف عالم دین کے ساتھ ہی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق رکن، جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سابق استاذ، دار القلم قادری مسجد دہلی کے بانی بھی تھے۔ مولانا یاسین اختر مصباحی کے انتقال کی خبر سے ملک و بیرون ملک آپ کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ خبروں کے مطابق مولانا مصباحی نے لمبی علالت کے بعد دوران علاج ایمس دہلی میں اپنی آخری سانس لی۔ 7 مئی 2023 رات انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔