وجیا نگرم (یو این آئی/ ایجنسیاں) آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں الاماندا-کنکٹ پلی کے قریب اتوار کو دو مسافر ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم-پالسا مسافر ٹرین کو ٹریک پر رکی تھی اور سگنل کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت وشاکھاپٹنم-رایاگڑا مسافر ٹرین نے پیچھے سے کھڑی ٹرین کو ٹکر مار دی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ٹکر میں 8 مسافروں کی موت ہو گئی ہے اور 40 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔ حادثے میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے افسران نے فون نمبروں کے ساتھ ایک ہیلپ لائن قائم کی۔جائے وقوعہ سے کئی تصاویر بھیامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او کے مطابق وجے نگرم سے رائاگڑا جانے والی ٹرین کے اسی روٹ پر وشاکھاپٹنم سے پالاسا جانے والی مسافر ٹرین سے ٹکرانے کے بعد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
Shocking! #TrainAccident Train accidents have become a trend in our India.More than 100 people are injured in a terrible train accident in #AndhraPradesh today rescue work is going on. Is the railway minister @AshwiniVaishnaw sleeping…one of the worst railway minister India has… pic.twitter.com/lHFb7ZU5F3
— Tolly hub (@tolly_hub) October 29, 2023
وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فوری راحتی اقدامات کرنے اور وشاکھاپٹنم اور وجیا نگرم کے قریبی اضلاع سے زیادہ سے زیادہ ایمبولینس بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ زخمیوں کو اچھے علاج کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتالوں میں ہر قسم کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ریلوے حکام کو حکم دیا کہ وہ محکمہ صحت، پولیس اور ریونیو سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر فوری امدادی اقدامات کریں اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔