بہرائچ:19ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بٹلہ ہاوس انکانوٹر کی جانچ کو لے کر منگل کو راشٹریہ علما کونسل کے اراکین نے مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد سبھی نے نگر مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا۔
بہرائچ شہر میں آج راشٹریہ علما کونسل کے بینر تلے راشٹریہ علماء کونسل کے ضلع صدر مولانا سرور قاسمی کی قیادت میں کافی تعداد میں راشٹریہ علما ء کونسل کے کارکنوں اور ذمہ داران نے ڈی ایم دفتر پہنچ کر مظاہر کیا۔ اس موقع پر ضؒع صدر نے کہا کہ 19ستمبر 2008 کو بٹلہ ہاوس میں ہوئے انکاونٹر کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا ہے۔ ایسے میں انصاف کیسے ملے گا۔ اس ضمن میں راشٹریہ علماء کونسل کے ضلع صدر مولانا سرور قاسمی نے ج انچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پڑھنے آئے دو طلبہ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں عدالتی جانچ کرا کر کاروائی کی جائے۔ مظاہرہ کے بعد سبھی نے وزیر اعظم کے نام میمورنڈم نگر مجسٹریٹ شالنی پربھاکر کو سونپا۔ اس دوران دیگر اراکین و کارکنان موجود رہے۔