تروپتی(عقاب نیوزایجنسی)ڈائرکٹر؍سکریٹری آندھراپردیش اسٹیٹ اردواکیڈیمی ڈاکٹر ایوب حسین کے بموجب اکیڈیمی کے ز یر ا ہتمام عنقریب ایک معیاری رسالہ کی اشاعت عمل میں لائی جائے گی۔جوتعلیم اورادب پرمنحصر ہوگا۔رسالہ کی ترتیب، پیش کش ا و ر مو ا د کا بلند معیاراکیڈیمی کااہم مقصدہوگا۔انہوں نے اہل اورخواہشمندقلم کاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تعلیم وتدریس، علوم وفنون، تخلیقی ا د ب، تحقیق وتنقید، ترجمہ اورشاعری کے زمروں میں معیاری اورغیرمطبوعہ موادروانہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ترجموں کی صورت میں اصل متن کاحوالہ اورمصنف کی رضامندی ضروری ہوگی۔ کالج؍جامعاتی سطح کے نصابی موضوعات پرمشتمل مقالے، نصابی کتب یامطالعاتی مو ا د کے طورپرلکھے گئے مضامین اورمقالے ایم اے ؍ ایم ایم فل؍ پی ایچ ڈی؍ ریسرچ پراجکٹ کے مقالے، قابل قبول نہیںہوںگے۔کسی بھی قسم کے منفی رجحانات، نزاعی معاملات کوموضوع بنانے سے گریز کیاجائے۔تمام مسودےA4سائزکے کاغذکے یکطرفہ ٹائپ ہو ں ، ( فا نٹ نوری نستعلیق، فانٹ سائز15، لائن گیپAuto)کمپوزکئے ہوئے ہوں۔مسودے اکیڈیمی کے میل پرارسال کئے جاسکتے ہیں ۔ ا نتخا ب ، ردوقبول کاحق اکیڈیمی کوحاصل رہے گا۔ اہل اورخواہشمندحضرات وخواتین اپنے مضامین اکیڈیمی کاپتہ ڈائرکٹر؍سکریٹری، آ ند ھر ا پر د یش اسٹیٹ اردواکیڈیمی، 76-1-6A/1&2، مالاوکاس ولا، اولڈایم آئی جی کالونی، بھوانی پورم، وجئے واڑہ۔520012اے پی یا میل : magazine.apsua@gmail.comپرروانہ کئے جاسکتے ہیں۔