ممبئی: یوم مہاراشٹر کے موقع پرصمدیہ ہائی اسکول و جونئیر کالج بھیونڈی میں والدین و سرپرست کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ہفتم الف کے طالب علم انصاری شہزاد کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ صدارت اسکول ہذا کے سنئیر معلم انصاری بلال ناصر نے فرمائی۔مہمان اوزاعی کے طور پر پرنسپل صدیقی ساجد سلیم شریک ہویے۔مہمانان کے طور پر مومن زبیر عثمان، مومن مستقیم محمد شفیع، رضوان بشیر ،نسیم محمد حسن شریک ہویے۔مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ نے آئے ہوئے تمام مہمانان ،والدین و سرپرست کا خیر مقدم کیا ۔افتتاحی کلمات ادا کرتے ہویے صدیقی ساجد سلیم نے کہا کہ یوم مہاراشٹر کے موقع پر بڑی تعداد میں والدین و سرپرست اس تقریب میں شریک ہو کر اپنی بیداری کا ثبوت دیا ہئے۔ہر والدین چاہتے ہیں کا ان کا بچہ بہت ترقی کرے ۔لیکن عملی طور پر پتہ نہیں ہم کیوں پیچھے ہو جاتے ہیں۔عملی میدان میں ہم آگے آ ئیں تو ضرور کامیاب ہوں گے۔ مومن نسیم حسن سر نے والدین سے کہا کہ اپنے لخت جگر کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی دھیان دیں۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گرمی بہت ہیے اس لیے طلبہ صرف ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے۔ مستقیم سر نے اس موقع پر کہا کہ آ ج جان بوجھ کر ہماری آنے والی نسلوں کو نشے میں ملوث کیا جا رہا ہے ۔یہ ننھے منے طلبہ ہماری قوم کے شاندار مستقبل ہیے آپ لوگ اپنے بچوں کو سونے کا نوالہ کھلائیے ۔مگر ان پر نظر شیر کی رکھیے۔سابق پرنسپل مومن زبیر نے کہا کہ کامیابی دین کی طرف زیادہ توجہ دینے سے ہی ملے گی۔ ہم جو بھی کام کرنا چاہے پانچویں وقت کی نماز کے حساب سے ہی ٹائم ٹیبل کو ترتیب دیں۔اسے آزما کر دیکھیں انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوں کے ایک مسلمان کو ہمیشہ آ خرت کی ہی فکر کرنا چاہیے۔گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی اسکالرشپ سے ضرور فیض حاصل کریں۔
مومن رضوان بشیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ بہت ذہین ہیں لیکن وہ اپنی ذہانت کا استعمال غلط جگہوں پر کرتے ہیں۔اگر وہ مناسب موقع پر ذہانت کا استعمال کر تو بہت اونچا مقام حاصل کر سکتے ہیں والدین اپنے بچوں کو جلدی سونے اور جلدی اٹھنے کی ترغیب دیں۔صبح صبح رزق کی تقسیم ہوتی ہے اور ہماری قوم کی بڑی تعداد سوتی رہتی ہے۔مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ نے کرئیر گائڈنس کے تعلق سے تمام تفصیلات بیان کی سرکاری و نیم سرکاری اسکالر شپ کیسے حاصل کر سکتے اس کی تفصیلات سمجھائی ۔خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے انصاری بلال ناصر صاحب نے کہا کہ رزلٹ کے بعد طلبہ کو طویل چھٹی ملنے والی ہیے۔وہ اس چھٹی کو کارامد بنایے۔ جتنے بھی سرکار کاغذات ہیں مثلاً او بی سی، ڈومیسائل ،انکم سرٹیفکیٹ ،ای۔ڈبلیو۔ایس، نان کریمہ لئیر، ،ویلیڈٹی وغیرہ اسے چھٹیوں میں بنانے کی کوشش کریں۔ روانہ قرآن پاک کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیے ،انگریزی۔مراٹھی، ریاضی ،سائنس کے اسباق کی چھٹیوں میں مشق کرتے رہیں یہ مضامین آنے والے دنوں میں اہم کردار کریں گے۔
والد ین کی طرف سے نمائیندگی کرتے ہویے شرافت حسین نے کہا کہ صمدیہ ہائی اسکول میں طلبہ کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بہت دھیان دیا جاتا ہیے ہمیں ان لوگوں کی ہدایت پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ نمایاں کارکردگی میں صد فی صد حاضر رہنے والے طلبہ جن میں خان غوث رضا،۔ انصاری عاریز اشتیاق احمد، صدیقی عرش کی پذیرائی کی گئ انہیں تحائف سے نوازا گیا۔پرنسپل صدیقی ساجد سر کی جانب سے انہیں نقد انعامات بھی دیا گیا۔اسکولوں میں ہونے والی سرگر می میں حصہ لینے اور اس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے انصاری عاریز محمد آ صف کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اسی طرح سے پڑھائی کے شعبہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ٹاپ ٹین طلبہ کو بھی انعام دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئ۔اس تقریب کی سب سے اہم اور خاص بات یہ رہی کہ ایک منٹ کے اندر اپنے والدین اور اپنے اساتذہ کرام کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شکریہ اور نظامت کا اہم فریضہ مومن فیاض احمد غلام مصطفی نے ادا کیا۔ آخر میں ہر طلبہ کے بہترین و روشن مستقبل کے لیے دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔