نئی دہلی (یو این آئی) ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے ایشیا کے لیے جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیو او اے ایچ) کے علاقائی کمیشن کی 33ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے انسانی صحت کے لیے مویشیوں کی صحت کو خصوصی اہمیت دینے پر زور دیا۔انسانی صحت کے لیے مویشیوں کی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر بالیان نے ڈبلیواو اے ایچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ انسانوں میں 69 فیصد انفیکشن جانوروں سے ہوتے ہیں۔
کانفرنس نے ہندوستان میں مویشیوں کی صحت کے منظر نامے کو تبدیل کرنے میں نیشنل ڈیجیٹل لائیوسٹاک مشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے عالمی سطح پر اس طرح کی مہمات کے لیے اہم قرار دیا۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل۔ مروگن سمیت کئی معززین موجود تھے۔ یہ چار روزہ پروگرام 13 سے 16 نومبر تک چلے گا۔
پروگرام کے پہلے دن الکا اپادھیائے، سکریٹری، محکمہ حیوانات اور ڈیرینگ کو ڈبلیو او اےایچ کا صدر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا نیشنل ڈیجیٹل لائیوسٹاک مشن دنیا کے لئے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔