نئی دہلی(پریس ریلیز)سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کونذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے رابعہ گرلزپبلک اسکول میں اٹل کمیونٹی ڈے کاانعقادہوا،جس میںاینگلو عربک سینئرسیکنڈری اسکول کے طالب علموںنے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی اوردہلی کے ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لئے اپنی جانب سے نیاایپ بنانے کاعزم ظاہر کیا۔واضح رہے کہ نیتی آیوگ اورسی ایس آئی آر(کونسل آف سائنٹیفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ)کے تعاون سے منعقد ہ سائنسی رحجانات کوفروغ دینے والے اورطالب علموںکی ذہانت کومزیدوسعت دینے والے اس خاص پروگرام میں سائنس کے استادڈاکٹرآفتاب عالم کی رہنمائی میںاینگلوعربک سینئرسیکنڈری اسکول کے نویںجماعت کے ہونہار طالب علم محمدارشان،ریان سلطان، محمدفائز،حسین خاں،مریم علی،مہوش رفیع، منتشا خان ، عنصرہ،غلام مصطفیٰ،محمدظہران اورعدنان خان نے شرکت کی ۔جہاںان کے عزم اور صلاحیتوںکے لئے انہیں بھرپورپذیرائی حاصل ہوئی۔اس موقع پراسکول کے پرنسپل محمدوسیم احمدنے تمام شریک طالب علموںکو مبارکباد دی ہے جبکہ دیگرتمام اساتذہ نے بھی اپنی خوشی کااظہارکیاہے اورانہیںاپنی دعائوںسے نوازاہے۔