نئی دہلی:امریکہ میں ایک ہند نژاد شخص کو تین نوجوانوں کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق مذکورہ شخص کا نام انوراگ چندرا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انراگ پر الزام تھا کہ اس نےمذاق میں دروازے کی گھنٹی بجانے والے تین نوجوانوں کو قتل کیا ہے۔نیویارک پوسٹ کی خبر کے مطابق ریور سائیڈ کاؤنٹی کے رہائشی انوراگ چندرا کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 19 جنوری 2020 کا ہے۔
کچھ نوجوانوں نے چندر کے دروازے کی گھنٹی بجائی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران، چندرا نے کہا کہ اس رات وہ اپنے گھر کے باہر سویٹ شرٹ پہنے شخص کو دیکھ کر ڈر گیا تھا۔ اور صرف اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے وہ نوجوانوں کی گاڑی کا پیچھا کر رہا تھا اور اس سے ٹکرا گیا۔ اس ٹکر کے بعد نوجوانوں کی کار درخت سے ٹکرا گئی تھی۔ اس واقعے میں تین لڑکوں کی موت ہو گئی اور دو بچ گئے تھے۔
اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیک ہیسٹرین نے کہا، "ان نوجوانوں کا قتل ہماری کمیونٹی کے لیے ایک ہولناک اور بے ہودہ سانحہ تھا۔” "یہ انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔”رپورٹ کے مطابق، چندرا، جو مذاق سے "انتہائی، انتہائی پاگل” ہوچکا تھا، نے گواہی دی کہ اس نے حادثے سے چند گھنٹوں پہلے 12 بیئر پیے تھے اور وہ تصادم سے پہلے 99 میل فی گھنٹہ (159 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ پریشان تھا،اپنے خاندان کی حفاظت کے بارے میں اور اس نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے نوعمروں کا پیچھا کیا۔ اس نے بتایا کہ اس کا کبھی بھی نوعمروں کی گاڑی پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں تھا