حیدرآباد: امریکی سفیر برائے ہند ایرک گارسیٹی نے اتوار کو قلعہ گولکنڈہ اور گنبدان قطب شاہی کا دورہ کیا ۔ ثقافتی تحفظ کے لیے سفیر کے فنڈ کے حصہ طور پر ، حکومت امریکہ کی جانب سے 18 ویں اور 19 ویں صدیوں کے درمیان تعمیر کئے گئے چھ مقبروں کے تحفظ اور مرمتی کام میں مدد کے لیے ایک ملین ڈالر کا ایک ربع فراہم کیا جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر امریکہ کے سفیر نے کہا کہ پائیگاہ ٹومبس کے دورہ کے بعد میں گنبدان قطب شاہی کا دورہ کرنا چاہتا تھا ۔ یہاں کا فن تعمیر لاجواب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ گولکنڈہ نے کئی بادشاہوں ، شاہی خاندانوں اور سلطنتوں کو دیکھا ہے ۔ دکن کی شاندار تاریخ کے درمیان یہاں ٹہرنا احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے ۔۔