اتوار, دسمبر 3, 2023
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ ومجلس عام کی میٹنگیں

expresshindustan by expresshindustan
مئی 8, 2023
in دیارِ ملت
0
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ ومجلس عام کی میٹنگیں
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:ہندوستانی مسلمانوں کی وفاقی تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ ومجلس عام کی میٹنگیں گزشتہ روز مشاورت آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی جن میں صوبہ مہاراشٹر، دہلی، یوپی، مغربی بنگال،تلنگانہ اور کرناٹک وغیرہ سے بڑی تعداد میں اراکین عاملہ، شخصی ارکان مشاورت اور مشاورت کی وفاقی تنظیموں سے وابستہ ارکان نے شرکت کی۔
افتتاحی کلمات میں صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ایڈوکیٹ فیروز احمد نے ذمہ داران اور اراکین کا پر جوش خیر مقدم کیا اور وطن عزیز کی سیاسی، معاشی اور سماجی صورت حال بالخصوص ملت اسلامیہ کو فرقہ پرست عناصر کے ذریعہ مختلف طریقوں سے نشانہ بنائے جانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اس نازک اور پر آشوب دور میں مشاورت کا کردار بہت اہم ہے۔ چنانچہ اس وقت تمام ملی جماعتوں اور شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر آکر ایک مشترکہ اور مضبوط آواز بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشاورت کسی خاص گروہ یا جماعت کی تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ ملت اسلامیہ کے ایک ایک فرد کی وفاقی تنظیم ہے۔ لہذا اس کی حفاظت کرنے اور اسے مستحکم بنانے کی ذمہ داری ملت کے ہر فرد کی ہے۔ انہوں نے ملت اسلامیہ ہند سے اپیل کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ملک میں انسان دوستی اور بھائی چارہ کی روایت صدیوں سے بدرجہ اتم موجود ہے لیکن فرقہ پرست عناصر اپنے ناپاک سیاسی عزائم کی خاطر ملک میں آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تار تار کر نے کی کوششیں اور سازشیں کررہے ہیں۔ لہذا ہم سب کو مل کر متحد ہوکر مثبت طور پر اور پوری مضبوطی کے ساتھ مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی۔ صدر مشاورت نے مزید کہا کہ اس مہم کو بااثر بنانے کے لئے مشاورت ہر صوبہ میں وہاں کی تمام ملی جماعتوں اور سرکردہ شخصیات کے مشورہ سے عملی کردار ادا کرے گی۔چنانچہ اسی منصوبے کے پیش نظر نیز صوبہ بہار کی تنظیم نو کے لئے آئندہ 28/مئی 2023ء کو پٹنہ میں مشاورت کی ایک اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔ اس کے فوراً بعد جھارکھنڈ،مغربی بنگال،مہاراشٹر کرناٹک اور تلنگانہ میں اس حوالے سے اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس کا آغاز مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور نائب صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔جس میں مولانا نے انتہائی دل سوزی و دردمندی کے ساتھ ملت کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور فرمایا کہ مشاورت کے تمام ارکان کو مسلکی وفکری اختلاف کے باوجود یہ سمجھنا ہوگا کہ ہم تمام لوگ ایک فکر، ایک سوچ اور ایک ہی نظریہ بلکہ ایک ہی عقیدہ کے حامل ہیں۔ پہلے ہم لوگ آپس میں متفق و متحد اور منظم ہوں تبھی مشاورت ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی کردار ادا کرسکے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق ان اجلاسوں میں ملک وملت اور انسانیت کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور متعدد فیصلے لیے گئے نیز یہ طے پایا کہ مشاورت کی سرگرمیوں کی تشہیر کے لیے سہ ماہی نیوز بلیٹن شائع کیا جائے گا،ملت کے اندر پائی جانے والی مایوسیوں اور بے اعتمادی کو دور کرنے کے لئے دہلی میں ایک آل انڈیا کنونشن کا انعقاد ہوگا۔اور اس طرح کے کنونشنز صوبوں کے اندر بھی منعقد ہوں گے۔ان اجلاسوں میں کمیٹی برائے بین الاقوامی امور،کمیٹی برائے قانونی امور اور کمیٹی برائے مذاکرات کی تشکیل عمل میں آئی اور ان کے کنوینرز مقرر ہوئے۔ان اجلاسوں میں اراکین نے اپنے تعاون کا بھی اعلان کیا۔نیز ان اجلاسوں میں مشاورت بلڈنگ کی تعمیر نو کو بھی منظوری دی گئی۔ سکریٹری جنرل سید تحسین احمد نے تمام اراکین کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
میٹنگ میں اتفاق رائے سے سات اہم قراردادمنظور کی گئی جس میں مندرجہ ذیل سرفہرست ہیں۔ مشاورت کے ارکان نے ملک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ملک میں امن و امان کوبرقرار رکھنے سپریم کورٹ کی رہنما ہدایت پر عمل کرے۔ اس موقع پر مشاورت نے اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا جہاں اسلاموفوبیا کے خلاف سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ مشاورت پروپیگنڈہ فلم ”دی کیرالہ اسٹوری” کی ریلیز کو سامعین کو گمراہ کرنے اور مسلم کمیونٹی کی طرف سے زبردستی تبدیلی مذہب کا خوف پیدا کرنے کا ایک آلہ سمجھتی ہے۔مشاورت نے ملک کے سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفیکیشن دیئے جانے پر بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا اور اس کا موقف ہے کہ فلم کو سرٹیفیکیشن دینا نہ صرف ایک غیر ذمہ دارانہ فعل ہے بلکہ اپنے فرض سے کوتاہی بھی اور ادبی فریب ہے۔مشاورت کے اجلاس میں مسلمانوں کوآپس میں موجودہ حکومت کے ذریعے تقسیم کرنے کی سخت تنقید کی گئی کہ سرکار جس طرح مسلمانوں کو پسماندہ و غیر پسماندہ کے نام پر تقسیم کررہی ہے۔
مشاورت کی میٹنگ میں اس بات پر بھی غوروخوض کیا گیا موجود حکومت میڈیا کی آزادی سلب کررہی ہے اور ایمانداری کے ساتھ صحافتی فریضہ انجام دینے والے صحافیوں کو جیل بھیج دیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی آزادی صحافت کی درجہ بندی میں ہندوستان کا رینک بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی خراب ہے۔مشاورت میں اس بات پر بھی غوروخوض کیا گیا جمو ں کشمیر میں ابھی تک صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے سینکڑوں لوگ ابھی تک جیلوں میں بند ہیں اور ان کے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔نئی میقات کے لیے منصب صدارت اور مجلس عاملہ کے 25 ارکان کے لیے ہوئے انتہائی شفاف اور منصوبہ بند انتخابات کے بعد بلائی گئی مجلس عام کی میٹنگ نے ریٹرننگ آفیسر جناب احمد رضا، معاون آر او جناب سکندر حیات اور انتخابات کے لئے نامزد آبزرور حضرات جناب ابرار احمد اور جناب تحسین احمد کے تئیں ممنونیت اور تشکر کا اظہار کیا کہ پوری انتخابی ٹیم نے غیر جانبداری کے ساتھ 2023-2027 کی میقات کے انتخابات کے عمل کو بحسن خوبی انجام دیا۔میٹنگ میں مشاورت کے سابق صدر جناب نوید حامد کے کردار کی بھی اس امر کے لئے ستائش کی گئی کہ انہوں نے آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔

Tags: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورتمجلس عاممجلس عاملہ
ShareTweetSend
Previous Post

ڈمراؤں میں جاری ہے جشنِ ٹیگور

Next Post

بزم نور کی جانب سےسالانہ مشاعرے کا انعقاد

expresshindustan

expresshindustan

Next Post
بزم نور کی جانب سےسالانہ مشاعرے کا انعقاد

بزم نور کی جانب سےسالانہ مشاعرے کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    • Trending
    • Comments
    • Latest
    برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

    برسوں روپوش رہنے کے بعد سامنے آنے والے مصنف سلمان رشدی کون ہیں؟

    اگست 13, 2022
    قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

    قصہ سلیم شیرازی کی’ زیارت‘ کا

    نومبر 27, 2023
    سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

    سلمان رشدی کی حالت ’تشویشناک‘

    اگست 13, 2022
    شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

    شعبۂ اردو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن’بزمِ جامعہ‘ کی تشکیلِ نو

    اکتوبر 4, 2022
    اردو کے سچے خادم پروفیسر ابوذر عثمانی نہیں رہے

    اردو کے سچے خادم پروفیسر ابوذر عثمانی نہیں رہے

    1
    ڈاکٹرامام اعظم کا انتقال

    ڈاکٹرامام اعظم کا انتقال

    1

    كل ما تحتاجه في هذه الحياة هو الجهل والثقة، ثم النجاح هو بالتأكيد.

    0

    هذا الانتصار القلق الطبيعي سوف تصبح جزءا من الروتين اليومي الخاص بك

    0
    اسمبلی میں بھی عوام کی بات نہیں سننا چاہتی ہے یوگی حکومت:اجئے رائے

    اسمبلی میں بھی عوام کی بات نہیں سننا چاہتی ہے یوگی حکومت:اجئے رائے

    دسمبر 3, 2023
    ہندوستان کی ہار کا جشن منانے والے سات کشمیری طالبہ کوملی ضمانت

    ہندوستان کی ہار کا جشن منانے والے سات کشمیری طالبہ کوملی ضمانت

    دسمبر 3, 2023
    چارریاستوں کا موڈ کیا ہے؟آج  پتہ چل جائے گا

    چارریاستوں کا موڈ کیا ہے؟آج  پتہ چل جائے گا

    دسمبر 2, 2023
    تلنگانہ کانگریس نے انتخابی مہم میں شدت پیداکردی

    کانگریس نے انتخابی ریاستوں کیلئے مبصرین کا کیا تقرر

    دسمبر 2, 2023

    حالیہ خبریں

    اسمبلی میں بھی عوام کی بات نہیں سننا چاہتی ہے یوگی حکومت:اجئے رائے

    اسمبلی میں بھی عوام کی بات نہیں سننا چاہتی ہے یوگی حکومت:اجئے رائے

    دسمبر 3, 2023
    ہندوستان کی ہار کا جشن منانے والے سات کشمیری طالبہ کوملی ضمانت

    ہندوستان کی ہار کا جشن منانے والے سات کشمیری طالبہ کوملی ضمانت

    دسمبر 3, 2023

    Categories

    • Uncategorized
    • آئینہ شہر
    • أخبار
    • اخبارجہاں
    • افکارِ جہاں
    • الألعاب
    • بزم شمال
    • بزنس
    • جرائم
    • جہانِ اردو
    • جہانِ طب
    • جی -20 کانفرنس
    • حادثہ
    • خاص خبریں
    • خصوصی پیشکش
    • دلچسپ
    • دیارِ ملت
    • دیار وطن
    • دیارِادب
    • سائنس و تحقیق
    • سیاست
    • عالم اسلام
    • فلسطین- اسرائیل جنگ
    • فن فنکار
    • قوس قزح
    • کھلاخط
    • کھیل ایکسپریس
    • متحرك
    • مذہبی خبریں
    • موسيقى
    • میرا کالم

    Tags

    احتجاج اسرائیل اسمبلی انتخابات افغانستان اقوام متحدہ الولايات المتحدة الامريكانية الیکشن امریکہ ایران اے ایم یو بارش بنگلہ دیش بھارت جوڑو یاترا بہار بی جے پی ترکیہ تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ حماس خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی روس سعودی عرب سپریم کورٹ ضمانت طالبان عدالت عظمیٰ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی عمران خان غزہ فلسطین مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر گجرات ہندوستان یوکرین
    • ہوم
    • أخبار
    • اخبارجہاں
    • آئینہ شہر
    • افکارِ جہاں
    • ہمارے بارے میں
    • Contact Us
    • Privacy Policy
    • Terms and Conditions

    Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

    No Result
    View All Result
    • ہوم
    • أخبار
      • خاص خبریں
      • بزم شمال
      • خصوصی پیشکش
      • دیار وطن
    • اخبارجہاں
    • آئینہ شہر
    • افکارِ جہاں
    • ہمارے بارے میں
    • Contact Us
    • Privacy Policy
    • Terms and Conditions

    Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved. Web Editor: Shahidul Islam

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In