نئی دہلی(فرحان یحییٰ) جمنا میں باڑ کے بعد راجدھانی دلی کے متعدد علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے اور باڑ میں ڈوب کر مرے ہوئے جانوروں کے سڑنے مکھی مچھر پیدا ہونے کے باعث وبا کا خطرہ منڈرانے لگا ہے ۔نالے نالیاں بڑے بڑے سیور مین ہال سب میں مٹی گاد بھر چکی ہے اور پانی کی نکاح سی پر بریک لگ گیا ہے ۔خبر لکھے جانے تک جمنا کہ پانی کا لیول 205 65 درج کیا گیا۔ اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ جمنا میں باڑھ کا فی الحال خطرہ ٹل گیا لیکن باڑھ کا پانی نکل جانے کے بعد جو پانی بچا ہوا ہے اس نے ہماری کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ دلی کی اروند کیجریوال سرکار اور مرکز کی نریندر مودی سرکار ایک دوسرے پر الزام تراشی اور غیر ذمہ داریوں کے ٹھیکرے پھوڑ رہی ہے۔باڑھ متاثرہ علاقوں میں صاف صفائی کا کام کیا بھی جا رہا ہے لیکن وہ ناکافی اور بہت دھیمی رفتار سے چل رہا ہے۔ وزیرآباد سے سنگم وہار تکاور اوکھلا سےکالندی کنج تک جگہ جگہ پانی بھرے ہونے کی وجہ سے گندی بدبو پھیل رہی ہے۔