ممبئی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے تیلگو فلم انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔فلم ساز بونی کپور اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور پہلے ہی ہندی فلم انڈسٹری میں بےحد مقبول ہوچکی ہیں۔اب جھانوی کپور راما راؤ جونیئر کے ساتھ ’این ٹی آر 30‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔ یہ ان کی پہلی تیلگو فلم ہوگی۔بہت جلد این ٹی آر 30 پر کام شروع ہوجائے گا، جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی عکسبندی رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوجائے گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ ریلیز ہوئی تھی جو کمرشل بنیادوں پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ یہ ملیالم فلم کا ری میک تھی۔