نئی دہلی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے لئے 10 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔آپ کی طرف سے اعلان کردہ فہرست کے مطابق، پارٹی کی چھتیس گڑھ ریاستی صدر کومل ہوپینڈی کو بھانوپرتاپور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنتے واڑہ سے بلورام بھوانی، نارائن پور سے نریندر کمار ناگ، اکلتارا سے آنند پرکاش میری، کوربا سے وشال کیلکر، راجیم سے تیجرام ودروہی، پاتھلگاؤں سے راجارام لکڑا، کاوردھا سے کھڈگراج سنگھ، بھٹگاؤں سے سریندر گپتا اور کنکری سے لیو منز امیدوار بنائے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جن اسمبلی سیٹوں کے لیے آپ نے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، ان میں سے فی الحال نو سیٹیں کانگریس کے پاس ہیں اور ایک بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ہے۔