ممبئی:مختلف این جی اوز کی خواتین پر مشتمل ایک وفد نے زونل ڈی سی پی ممبئی سے ملاقات کی۔ ایک ہفتے کے دوران ہونے والے دو وحشیانہ قتل کے حوالے سے ایک میمورنڈم پیش کیا، وفد نے خواتین سے متعلق جرائم میں اضافہ کو نوٹس میں لایا۔ خواتین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ،جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جو ایک انتہائی خطرے کی گھنٹی ہے۔ وفد نے اپنی مانگ یہ رکھی کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے سخت اور بروقت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ ڈی سی پی نے جوابن کہا کہ ممبئی خواتین کے لیے سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے اپنی طرف سے احتیاطی تدابیر کا یقین دلایا اور کہا کہ ضروری ہے کہ این جی اوز اور دیگر تنظیمیں بھی خواتین اور بچوں کو اپنی حفاظت کے لیے حساس بنائیں۔ عام طور پر ایسے جرائم کا ارتکاب جاننے والے افراد کرتے ہیں۔ وفد میں امن کمیٹی کے ارکان ذکیہ فرید شیخ صاحبہ، ایڈووکیٹ فرحانہ شاہ، مسز مینا سولنکی، مسز نیہا پوار اور دیگر موجود تھیں۔خواتین ونگ جماعت اسلامی ہند کے ارکان، ممتاز نذیر شیخ صاحبہ(ناظمہ ممبئی)، ڈاکٹر فریدہ اختر صاحبہ(معاون ناظمہ)، شاہین خان( ناظمہ مدن پورہ)، راشدہ انصاری صاحبہ اور روبینہ مومن صاحبہ شامل تھیں، گل موہر این جی او کی سندھیا بھگت بھی ساتھ تھیں۔