شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے نائب صدر اور وزیر تعلیم کی موجودگی میں کیا اعلان
نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کومرکزی حکومت نے اپنے کیمپس میں میڈیکل کالج شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان وائس چانسلرجامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر نے نائب صدر اور وزیر تعلیم کی موجودگی میں کنووکیشن تقریب کے دوران کیا۔ شیخ الجامعہ نے اس موقع پر کہا کہ "ہمارے پاس دندان سازی، فزیوتھراپی، ابتدائی طبی امداد کے مراکز ہیں، لیکن جامعہ میں میڈیکل کالج غائب نہیں تھے ۔ بطور وی سی میں نے ہمیشہ اپنے طلباء اور فیکلٹی کی جانب سے میڈیکل کالج کی درخواست کی ۔ ہم نے اس کے لیے حکومت ہند سے درخواست کی، اور اب مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جے ایم آئی کو کیمپس میں میڈیکل کالج قائم کرنے کی اجازت مل گئی ہے،‘‘ انہوں نے تقریب میں اعلان کیا۔
شیخ الجامعہ نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مسلسل دوسرے سال این آئی آر ایف رینکنگ میں ٹاپ 3 اداروں میں ایک رینک حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا” "گزشتہ چند سالوں میں جامعہ نے بین الاقوامی درجہ بندی میں بھی پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔”
#WATCH | I would like to inform you that the central government has given permission to start a medical college in Jamia Millia Islamia (JMI): Vice Chancellor of Jamia Millia Islamia Najma Akhtar, Delhi pic.twitter.com/5n4WSdRQVV
— ANI (@ANI) July 23, 2023
ذہن نشیں رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وگیان بھون میں اپنے صد سالہ کانووکیشن کی میزبانی کی۔ تقریب میں تقریباً 12500 طلباء کو ڈگریاں اور ڈپلومہ سے متعلق اسناد دیئے گئے، جن میں وہ طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے 2019 اور 20202 میں گریجویشن کیا تھا۔ یہ تقریب وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کانووکیشن کی صدارت کی۔