پٹنہ(پریس ریلیز)اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ ملت اسلامیہ کے تہذیبی وتمدنی ورثہ کی حفاظت وصیانت اور ملت کی صحیح سمت رہنمائی میں اہم کردار ادارہی ہے،ادارہ فلاح المسلمین اورپرزینٹیشن ایجوکیشنل اینڈویلفئرسوسائٹی کے تحت چلنے والے ادارے اسلامیہ بی ایڈ کالج،ستارمیموریل کالج آف ایجوکیشن(بی ایڈ)،تکشیلا کالج آف ایجوکیشن(بی ایڈ)کی تعلیمی سرگرمیاں صوبہ بہار ہی نہیںبلکہ ملک بھر میںمشہور ہے،یہاں مختلف مذاہب اورمکتب فکر کے طلبہ وطالبات معمولی فیس میںبہتراورمعیاری تعلیم حاصل کرکے ملک وملت کی خدمت کررہے ہیں۔اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے زیراہتمام اسلامیہ اردو ہائی اسکول(+2)،حاجی حرمین روڈ،عیسیٰ پور نہر،پھلواری شریف،پٹنہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ، نوئیڈا،اترپردیش اوربہار بورڈ آف اوپن اسکولنگ اینڈاگزامنیشن پٹنہ،بہارکے ذریعہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کی بھی معیاری تعلیم دی جاتی ہے اورمدارس ومکاتب کے فضلاء اوراسکول سے ڈراپ آؤٹ طلبہ کے داخلے پر خصوصی توجہ بھی دی جاتی ہے۔اسلامیہ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے چیرمین جناب الحاج خورشیدحسن صاحب نے کہاکہ اس سال اسلامیہ اردو ہائی اسکول کے شعبہ NIOSاورBBOSEکے ذریعہ مدارس ومکاتب کے حفاظ اورعالم کوخصوصی رعایت کے ساتھ میٹرک کی تعلیم دی جائے گی؛اس لیے حفاظ کرام یا ایسے عالم دین جو اپنی دینی تعلیم جاری رکھتے ہوئے میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کی تعلیم لے کر ڈاکٹر،انجینئر،پروفیسر،سائنس داں،بی پی ایس سی وغیرہ کے ذریعہ مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرناچاہتے ہیں، اسلامیہ اردوہائی اسکول،حاجی حرمین روڈ،پھلواری شریف،پٹنہ آکرخصوصی رعایت کے ساتھ داخلہ لے لیں۔مزید تفصیلات کے لیے سنٹر انچارج جناب سنجر امام موبائل نمبر 8825146103یا نائب انچارج سید مسعود اختر موبائل نمبر 9123416077سے رابطہ کریں۔